ETV Bharat / state

Kurla Building Collapse: کرلا میں کثیر منزلہ عمارت منہدم، متعدد افراد ہلاک

author img

By

Published : Jun 28, 2022, 10:04 PM IST

mumbai building collapse
کرلا چار منزلہ عمارت منہدم، متعدد افراد ہلاک

ممبئی کے شمال مشرقی علاقے کرلا ایسٹ میں کثیر منزلہ عمارت منہدم ہونے سے 18 افراد کی موت ہوگئی اور 17 سالہ نوجوان سمیت دو افراد کو گھاٹکوپر کے راجا واڑی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ The death toll has risen to 18 In Kurla Building Collapse

کرلا: پولیس کے مطابق 28 سالہ اجے بھولا کو زخمی حالت میں منگل کی صبح گیارہ بجے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا گیا۔ اس سے قبل صبح 6.30 بجے کے قریب 30 سالہ شخص کو ہسپتال انتظامیہ نے مردہ قرار دیا تھا جس کی شناخت کی تصدیق ہونا باقی ہے۔ وزیراعلی ادھوٹھاکرے نے عبوری راحت کے طور پر ورثاء کو پانچ پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ زخمیوں کا علاج سرکاری خرچ سے کیا جائے گا، وزیر صنعت سبھاش دیسائی، میونسپل کمشنر اقبال چہل اور کرلا پولیس افسران نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور راحت کے کاموں کے لیے رہنمائی کی۔

ممبئی میں مانسون کے آغاز کے ساتھ یہ بڑا حادثہ پیش آیا ہے، جس نے دل دہلا دیا ہے، ریاستی ڈزاسٹر مینجمنٹ، ممبئی فائر بریگیڈ، پولیس کے ساتھ مقامی رضا کاروں نے بھی راحتی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ متصل عمارت کو بھی خالی کروا لیا گیا ہے۔ جو کبھی بھی گر سکتی ہے۔ دریں اثناء ممبئی فائر بریگیڈ کے اہلکار کے مطابق مزید مکینوں کے ملبے میں تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ہمیں خدشہ ہے کہ مزید نو سے دس افراد ملبے تلے پھنسے ہوئے ہیں۔

مریضوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے، راجواڑی ہسپتال کے سینئر میڈیکل آفیسر نے کہا '17 سالہ نابالغ لڑکے کے سینے اور رانوں پر بڑی چوٹیں آئی ہیں۔ غالباً ستون اس کے سینے پر گرا ہوگا۔ وہ صدمے کی چوٹ سے دوچار ہے اور اس کا علاج چل رہا ہے۔دوسرے زخمی مریض کے بارے میں انہوں نے کہا کہ 36 سالہ مریض ٹراما وارڈ میں داخل ہے اور اس کی کمر پر کئی زخم آئے ہیں۔

واضح رہے کہ کرلا کے نائک نگر سوسائٹی میں چار منزلہ عمارت گرنے سے 13 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ آدھی رات کے قریب رہائشی عمارت کا ایک بازو گر گیا تھا۔ زخمیوں کو گھاٹ کوپر اور سیون کے سول ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Building Collapsed In Kurla: کرلا میں چارمنزلہ عمارت منہدم

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.