ETV Bharat / state

توکتے طوفان: بحریہ نے بمبئی ہائی کے نزدیک سے177 افراد کو نکالا

author img

By

Published : May 18, 2021, 5:21 PM IST

Updated : May 18, 2021, 6:06 PM IST

cyclone tauktae: 177 rescued from barge off bombay high area
توکتے طوفان: بحریہ نے بمبئی ہائی کے نزدیک سے177 افراد کو نکالا

بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ 'بحریہ کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے امداد اور راحت کے تین مہم مکمل کیے گئے ہیں۔ آئی این ایس کوچی اور آئی این ایس کولکتہ ایم وی آف شور انرجی اور ایم وی اہالیہ کے ساتھ انتہائی مشکل حالات میں اپنی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ بحریہ نے آج صبح امدادی اور بچاؤ کاموں کو تیز کردیا۔

بھارتی بحریہ نے منگل کو بتایا ہے کہ بمبئی ہائی آئل فیلڈ کے نزدیک فیری پی 305 سے اب تک 177 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ 'بحریہ کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے امداد اور راحت کے تین مہم مکمل کیے گئے ہیں۔ آئی این ایس کوچی اور آئی این ایس کولکتہ ایم وی آف شور انرجی اور ایم وی اہالیہ کے ساتھ انتہائی مشکل حالات میں اپنی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ بحریہ نے آج صبح امدادی اور بچاؤ کاموں کو تیز کردیا۔

ترجمان کے مطابق بمبئی ہائی آئل فیلڈ سے فیری پی 304 سے 60 افراد کو 17 مئی تک رات 11 بجے تک نکالا گیا۔ سمندر میں سنگین صورتحال کے باوجود 42 افراد کو آئی این ایس کوچی نے باہر نکالا اور 18 افراد کو رات کے وقت انرجی اسٹار شپ کے ذریعہ نکالا گیا۔ ایک اور کارروائی میں آئی این ایس کولکتہ نے دو افراد کو وراپربھا جہاز کے لائف بوٹ بیڑے سے بچایا۔

واضح رہے کہ بحرہ عرب میں آئے 'توکتے' طوفان میں اب تک چھ لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

Last Updated :May 18, 2021, 6:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.