ETV Bharat / state

Corruption in Civil Services Coaching of Mumbai Haj Committee: 'ممبئی حج کمیٹی کے سول سروسز کوچنگ میں بدعنوانی'

author img

By

Published : Jan 25, 2022, 6:25 PM IST

ممبی حج کمیٹی آف انڈیا Mumbai Hajj Committee of India کے سابق سی او مقصود خان نے موجودہ سی ای اور پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حج ہاؤس میں کتنے امیدواروں کا انتخاب کیا جائے، کتنے لوگوں کے لئے یہ کوچنگ سنیٹر مختص ہے اس بارے میں وزارت اقلیتی امور کی جانب سے کوئی گائیڈ لائن طے نہیں ہے۔

ممبئی حج کمیٹی کے سول سروسز کوچنگ میں بدعنوانی
ممبئی حج کمیٹی کے سول سروسز کوچنگ میں بدعنوانی

ممبئی حج ہاؤس Mumbai Hajj Committee of India میں چلنے والی سول سروسز کوچنگ میں کئی برسوں سے تیاری کررہے طلبا کو حج ہاؤس کے نئے سی ای او یعقوب شیخ نے باہر کا راستہ دکھا دیا ہے جس کے بعد سے حج کمیٹی کی کوچنگ موضوع بحث بنا ہوا ہے۔

اس سلسلے میں حج کمیٹی آف انڈیا کے سابق سی او مقصود خان نے موجودہ سی ای اور پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حج ہاؤس میں کتنے امیدواروں کا انتخاب کیا جائے، کتنے لوگوں کے لئے یہ کوچنگ سنیٹر مختص ہے، اس بارے میں وزارت اقلیتی امور کی جانب سے کوئی گائیڈ لائن طے نہیں ہے۔

جبکہ حج کمیٹی اور سنٹرل وقف کاؤنسل کی جانب سے بنائے گئے گائیڈ لائنس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ حج کمیٹی کی جانب سے 50 سیٹیں اور سنٹرل وقف کاؤنسل کی جانب سے 50 سیٹیں سول سروسز امتحانات کے لئے مختص ہیں، اس طرح سے کل 100 امیدواروں کے لئے ہی یہاں سیٹیں مختص ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ 10 برسوں سے چلنے والے اس کوچنگ سنٹر Corruption in Civil Services Coaching of Mumbai Haj Committee نے کئی آئی پی ایس اور آئی ایس امیدواروں کا انتخاب کیا لیکن حالیہ بیچ میں کئی ایسے امیدواروں کے نام سامنے آئے جو کئی برسوں سے یہاں مقیم ہیں جو امتحان میں نہ تو کامیاب ہوئے اور نہ ہی کوئی ایسی کارد کردگی کا مظاہرہ کیا جس سے اُنہیں کوئی بہتر مقام حاصل ہوسکے لیکن اس کے باوجود وہ حج ہاؤس میں مقیم ہیں۔ اور انہیں وہ ساری سہولتیں فراہم ہیں جو سول سروسز امتحانات کے امیدواروں کے لئے ہے۔

مزید پڑھیں:

وہیں گزشتہ کئی برسوں کے ریکارڈ سے اس بات کا خلاصہ ہوا ہے کہ سن 2019 اور 2020 میں تقریبا 90 امیدواروں کا انتخاب کیا گیا تھا لیکن حیرانی کی بات یہ ہے کہ ان امیدواروں کو کسی بھی امتحان یا کسی بھی قانونی راستے سے حج ہاؤس میں داخلہ نہیں ملا بلکہ ان 90 امیدواروں کو سابق سی ای او مقصود خان کی ذاتی شفارش کی بنیاد پر جگہ ملی تھی جبکہ اس سے پہلے کے اُمیدواروں کا انتخاب حج کمیٹی کی جانب سے منعقد امتحان میں کامیاب ہونے کے بعد داخلہ ملا تھا۔

سی ای او یعقوب شیخ نے یہ واضح کر دیا ہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے بنائے گئے قوانین کے مطابق یہاں صرف 100 امیدواروں کی ہی گنجائش ہے اور اس کے لئے باقائدہ ٹیسٹ ہے اس ٹیسٹ کو پاس کرنے کے بعد ہی انہیں یہاں موقع ملتا ہے جبکہ پہلے جو لوگ یہاں تھے وہ اس طرح کے کسی بھی ٹیسٹ یا کسی قانون کے تحت نہیں آئے تھے۔

واضح رہے کہ حج کمیٹی آف انڈیا کے زیر اہتمام سول سروس کے لئے چلائے جانے والے کوچنگ سنٹر میں جو لوگ کئی برسوں سے مقیم تھے اور انکے اوپر حج ہاؤس کے ذریعه کئی لاکھ روپے خرچ کئے گئے اُن سب لے لئے اس وقت کے سی ای او مقصود خان کی رضا مندی حاصل تھی۔ جس کے سبب اس رقم کے بارے میں کبھی کوئی سوال نہیں کیے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.