ETV Bharat / state

ملک میں 22 فیصد کورونا کے کیسز مہاراشٹر سے

author img

By

Published : Sep 8, 2020, 12:53 AM IST

Corona virus UpdCorona virus Updateate
ملک کے 22 فیصد کورونا کیسز مہاراشٹر سے

پورے ملک میں کورونا وائرس سے اب تک متاثرہ افراد میں سے 21.6 فیصد مہاراشٹر کے ہیں۔

آندھراپردیش 11.8 فیصد کے ساتھ وائرس کے کل کیسز میں دوسرے مقام پر ہے۔ تملناڈو وائرس کے 11 فیصد کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر9.5 فیصد کیسز کے ساتھ کرناٹک چوتھے اور 6.3 فیصد کیسز کے ساتھ اترپردیش پانچویں مقام پر ہے۔

مرکزی صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کی وزارت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مہاراشٹر کورونا سے متاثر ہونے کے معاملے سب سے آگے ہے۔

ملک میں وائرس کے کل فعال کیسز میں 26.76 فیصد کیسز تنہا مہاراشٹر کے ہیں۔وائرس کے کل فعال کیسز میں آندھراپردیش میں 11.30 فیصد، کرناٹک میں 11.25 فیصد، اترپردیش میں 6.98 فیصد اور تملناڈو میں 5.83 فیصد ہیں۔

اب تک کورونا وائرس سے شکار ہونے والوں میں 60 فیصد کیسز ان پانچ ریاستوں کے ہیں اور کل فعال کیسز میں 62 فیصد کیسز بھی انہی ریاستوں کے ہیں۔

وزارت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے میں سب سے زیادہ 11.915 افراد آندھراپردیش میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں۔ کرناٹک میں 9.575، مہاراشٹر میں 7.826، تملناڈو میں 5.820 اور اترپردیش میں 4.779 وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:

بھارت: مسلسل دوسرے روز بھی کورونا کے 90 ہزار سے زیادہ نئے معاملے


گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کو شکست دینے والوں میں 57 فیصد افراد انہی ریاستوں سے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.