ETV Bharat / state

Congress Protests in Malegaon: مالیگاؤں میں بجلی کمپنی کے خلاف کانگریس کا احتجاج

author img

By

Published : Jun 9, 2022, 7:40 PM IST

مالیگاؤں میں کانگریس پارٹی کی جانب سے پاور ہاؤس کے پاس بجلی کمپنی کے خلاف زبردست احتجاج کیا گیا۔ Congress Protests in Front of Power House in Malegaon

Malegaon Congress party protest
کانگریس پارٹی کا بجلی کمپنی کیخلاف احتجاج

مالیگاؤں: مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں کانگریس پارٹی کے مقامی رہنما اعجاز بیگ کی قیادت میں پرائیویٹ بجلی کمپنی کے خلاف احتجاج کیا گیا اور جم کر نعرے بازی بھی کی گئی۔ اس موقع پر کانگریس پارٹی کے مقامی رہنما اعجاز بیگ نے نمائندہ ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ کلکتہ پاور سپلائی لمیٹڈ کمپنی نے کارپوریشن حدود میں بجلی فراہمی کا ٹھیکہ جب سے لیا ہے تب سے پورے شہر کے بجلی صارفین پریشان ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دن اور رات کے اوقات میں گھنٹوں بجلی سپلائی مسدود رکھی جارہی ہیں۔

مالیگاؤں میں کانگریس پارٹی کا بجلی کمپنی کے خلاف احتجاج

اعجاز بیگ نے مزید کہا کہ بجلی کمپنی کو منیٹیننس پر سالانہ 20 کروڑ روپے خرچ کرنا چاہیے لیکن یہ زیرہ بجٹ بھی خرچ نہیں کررہے ہیں۔ رات کے اوقات میں پاورلوم مالکان کو پریشان کیا جارہا ہے۔ بجلی کی چوری کوئی اور کررہا ہے لیکن یہ مان مانی کارروائی کرکے صنعتکاروں پر دباؤ بنا رہے ہیں۔ اعجاز بیگ نے بجلی کمپنی کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات نہیں مانے گئے تو وہ ایک بڑی تحریک چلائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Gas Tanker Overturned In Malegaon: گیس کا ٹینکر پلٹا، گیس کے اخراج سے 2300 مرغیوں کی موت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.