ETV Bharat / state

Ten Types of Biryani: دس سے زائد اقسام کی بریانی تیار کرنے والا شیف محمد صمد احمد شیخ

author img

By

Published : Jun 11, 2022, 12:36 PM IST

Updated : Jun 11, 2022, 4:24 PM IST

ممبئی کے جوگیشوری علاقے میں مقیم صمد کے والد کسٹم محکمہ میں ملازمت کرتے تھے،صمد کو بچپن سے ہی انواع اقسام کا کھانا بنانے کا شوق تھا، اسی وجہ سے اُنہوں نے رضوی کالج سے ہوٹل مینجمنٹ کا کورس کیا، سعودی عرب سمیت ممبئی کی متعد جگہوں پر ملازمت کرنے کے بعد فی الحال ماشاء اللہ ہوٹل میں ملازمت کرتے ہیں۔ Ten Different Types Of Biryani From Across India

شیف صمد
شیف صمد

ممبئی: بریانی کی کئی قسمیں ہیں، لیکِن ممبئی کے ایک شیف ہیں جو دس سے زائد قسم کی بریانی بنانے میں مہارت رکھتے ہیں،ممبئی کے بھنڈی بازار علاقے میں موجود ماشاء اللہ ہوٹل میں بطور شیف ملازمت کرنے والے 32 برس کے یہ شیف محمد صمد احمد شیخ جو ایک دو نہیں بلکہ دس سے زائد قسم کی بریانی بنانے کا فن جانتے ہیں۔ Ten Different Types Of Biryani From Across India
بریانی کی اقسام میں چکن دم بریانی، وہائٹ دم بریانی،ملائی سیخ بریانی،حیدرآبادی بریانی، لکھنویبریانی،تندوریبریانی، بامبے بریانی، چکن ٹکہ،سندھی بریانی،کلکتہ بریانی،ساؤتھ انڈین،نگارہ بریانی اورماشاللہ بریانی شامل ہے۔

دس سے زائد اقسام کی بریانی تیار کرنے والا شیف محمد صمد احمد شیخ

ممبئی کے جوگیشوری علاقے میں مقیم صمد کے والد کسٹم محکمہ میں ملازمت کرتے تھے،صمد کو بچپن سے ہی انواع اقسام کا کھانا بنانے کا شوق تھا، اسی وجہ سے اُنہونے رضوی کالج سے ہوٹل مینجمنٹ کا کورس کیا، سعودی عرب سمیت ممبئی کی متعد جگہوں پر ملازمت کرنے کے بعد فی الحال ماشاء اللہ ہوٹل میں ملازمت کرتے ہیں۔

صمدکا کہنا ہےکہ کوکنگ کورس کرنا اور اس پیشے اور اس فن میں دلچسپی رکھنا یہ دونوں منفرد ہے،اس پیشے کو اپنا نے کے لئے اگر آپ کورس کرتے ہیں تو یہ ضروری ہے کی آپ کو اس میں دلچسپی بھی ہو،اگر یہ دلچسپی نہیں ہے تو یہ کورس آپ کے لئے بے سود ہے۔ کیوںکہ دس سے زائد بریانی بنانے کا فن اُنہیں کسی نے نہیں سکھایا یہ اُنہوں نے اپنی لگن اور محنت سے سیکھا ہے،جسے ممبئی میں لوگ بہت پسند کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:لکھنؤ کی ادریس بریانی دنیا بھر میں کیوں ہے مشہور؟


ممبئی کا یہ علاقہ نہ صرف مغلائی کھانوں اور بریانی کے لیے مقبول اورمشہور ہے، بلکہ یہاں کی روایت ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں کے لئے بھی جانا جاتا ہے،یہی وجہ ہے کہ ملک کی دیگر ریاستوں سے لوگ بھنڈی بازار اور محمد علی روڈ کی بازاروں اور ہوٹلوں میں خاص طور پر بریانی اور مغلائی کھانوں کا لطف اٹھانے کے لے آتے ہیں۔

Last Updated :Jun 11, 2022, 4:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.