ETV Bharat / state

Bombay High court پولیس کی فرضی مشق کے دوران مسلمانوں کو دہشت گرد پیش کئے جانے پر ممبئ ہائی کورٹ نے روک لگائی

author img

By

Published : Feb 7, 2023, 9:13 PM IST

بمبئی ہائی کورٹ نے اپنے ایک اہم فیصلے میں مہاراشٹر پولیس کو فرضی مشق ( موک ڈرل ) کے دوران دہشت گرد کے طور پر کسی ایک مخصوص فرقے کے فرد کو پیش کئے جانے پر روک لگائی-Bombay High Court Reaction

ولیس کی فرضی مشق کے دوران مسلمانوں کو دہشت گرد پیش کئے جانے پر ممبئ ہائی کورٹ نے روک لگائی
ولیس کی فرضی مشق کے دوران مسلمانوں کو دہشت گرد پیش کئے جانے پر ممبئ ہائی کورٹ نے روک لگائی

ممبئی:بمبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آباد کی بینچ نے یہ فیصلہ مفاد عامہ کی ایک عرضداشت کی سماعت کے دوران دیا جسے سماجی کارکن سید اسامہ نے دائر کیا تھا۔

اپنی عرضداشت میں درخواست گزار نے دعویٰ کیا کہ پولیس کی فرضی مشقوں میں مسلمانوں کو دہشت گرد کے طور پر پیش کیا جارہا ہے ، جو کے ایک تشویش ناک امر ہے

درخواست گزار نے دو مخصوص واقعات کا اپنی عرضداشت میں تزکرہ کیا اور بتلایا کہ احمد نگر شہر میں مکر سنکرانتی کے موقع پر پولیس نے دہشت گردانہ حملے سے بچنے کی ایک موک ڈرل کا انعقاد کیا تھا جس کے دوران ایک دہشت گرد کا کردار ادا کرنے والا پولیس اہلکار عام طور پر مسلمان مرد جو لباس زیب تن کرتے ہیں وہ لباس پہننے ہوئے تھا نیز وہ "نعرہ تکبیر، اللہ اکبر" جیسے نعرے بھی لگا رہا تھا جس سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ دہشت گرد مسلمان تھا۔

عرض گزار نے مزید بتلایا کہ اسی طرح ایک اور واقعہ 11 جنوری کو چندر پور کے مہاکالی مندر میں ایک موک ڈرل کے دوران پیش آیا اور اسی طرز پر دہشت گرد کے کردار میں ایک مسلمان کو پیش کیا گیا

دوران سماعت عدالت نے کہا کہ درخواست گزار، جو ایک سماجی کارکن ہے اور بظاہر ایک مسلمان ہے، نے مفاد عامہ کا مسئلہ اٹھایا تھا اور محکمہ پولیس کی طرف سے فرضی مشقوں کے دوران مسلمانوں کو دہشت گرد کے طور پر پیش کرنے سے استثنیٰ لیا۔ عدالت نے سرکاری وکیل کو ہدایت دی کی ہے کہ وہ عدالت کو فرضی مشقوں کے رہنما اصولوں سے آگاہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں:MP Jaleel Imtiaz جلد ہی حج 2023 کے لیے اعلان کیا جائے گا، رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل

بنچ نے مزید سماعت 10 فروری کو ملتوی کر دی، اور اس وقت تک، کسی مخصوص کمیونٹی کے افراد کو دہشت گرد کے طور پر پیش کرنے والی کوئی بھی فرضی مشقیں کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.