ETV Bharat / state

اردو لرننگ سینٹر کے تعمیراتی کام پر روک، بی جے پی نے اسمبلی میں اٹھائے سوال

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 20, 2023, 8:41 PM IST

Updated : Dec 21, 2023, 1:50 PM IST

Voice Against Urdu Learning Center ممبئی کے اگری پاڑہ علاقہ میں موجود ہے جگہ اردو لرنگ سینٹر کے لیے مختص کی گئی تھی اور اسکا تعمیراتی کام بھی جاری ہے..جگہ بن کر تیار ہوتی اس سے قبل ہی یہ جگہ تنازعے کا شکار ہوگئی..معاملہ ایوان اسمبلی میں گونجا اور اب اس پر روک لگا دی گئی-

اردو لرننگ سینٹر کے تعمیراتی کام پر روک، بی جے پی نے اسمبلی میں اٹھائے سوال
اردو لرننگ سینٹر کے تعمیراتی کام پر روک،بی جے پی نے اسمبلی میں اٹھائے سوال

اردو لرننگ سینٹر کے تعمیراتی کام پر روک، بی جے پی نے اسمبلی میں اٹھائے سوال

ممبئی:ریاست مہاراشٹر کے ممبئی کے اگری پاڑہ علاقہ میں موجود ہے جگہ اردو لرنگ سینٹر کے لیے مختص کی گئی تھی اور اسکا تعمیراتی کام بھی جاری ہے..جگہ بن کر تیار ہوتی اس سے قبل ہی یہ جگہ تنازعے کا شکار ہوگئی۔معاملہ ایوان اسمبلی میںگونجا اور اب اس پر روک لگا دی گئی۔

بی جے پی نے اسے آئی آئی ٹی کے لیے مختص کرنے کا مطالبہ کیا.سب سے پہلے ہم ایوان اسمبلی میں اسکو لیکر کیا ہوا یہ دکھاتے۔اس کے پیچھے کی سیاست کیا ہے یہ جاننے کے لیے کچھ ماہ قبل پیچھے چلتے ہیں۔یہ جگہ حکومت مہارشٹر کی ملکیت ہے۔اس وقت کے ریاستی وزیر نواب ملک نے اسکو لیکر بیان دیا تھا اور یہاں پر مقامی رکن اسمبلی يامنی یشونت جادھو اور اُن کے خاوند یشونت جادھو نے بڑا سے بینر لگا کر علاقے کی عوام کی جم کر حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی۔

حالانکہ اس وقت یہ جگہ بی ایم سی کے سپرد نہیں کی گئی تھی لیکن بی جے پی کے ذریعے اس مخالفت پر علاقائی رکن اسمبلی یامنی یشونت جادھو نے کہا کہ عوام کا مطالبہ تھا اسلئے مطالبہ پورا کیا گیا اور کچھ بھی غیر قانونی نہیں۔بی جے پی کی اس زور دار مخالفت پر سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی رئیس شیخ نے کیا جواب دیا یہ بھی سننے لائق ہی۔

یہ بھی پڑھیں:باحجاب خواتین ایجوکیشن ایکسپو میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں

یہ ممبئی کا اگری پاڑہ علاقہ ہے..اطراف کے علاقے بھی مسلم اکثریتی علاقے ہیں.کچھ برس قبل یہاں جب اردو لرننگ سینٹر کی بات آئی تو یہاں کی عوام خوش تھی لیکن اب جب پھر سے تنازعے کا شکار ہوا تو یہاں کے نل لوگوں میں ناراضگی پائی جارہی ہے

Last Updated : Dec 21, 2023, 1:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.