ETV Bharat / state

Maulana Sajjad Nomani on UP Polls: یوپی میں بی جے پی کی شکست طے، مولانا سجاد نعمانی

author img

By

Published : Feb 21, 2022, 10:53 PM IST

Updated : Feb 24, 2022, 10:32 AM IST

اترپردیش کے حالیہ انتخابات میں بی جے پی پچھڑ گئی BJP Defeat in UP Elections Decided ہے اس لیے وہ مسلسل کوشش میں ہے کہ کسی طرح سے یوپی انتخابات کا رخ ہندو مسلم کردیا جائے۔

یوپی میں بی جے پی کا شکشت طے: مولانا سجاد نعمانی
یوپی میں بی جے پی کا شکشت طے: مولانا سجاد نعمانی

مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں مسلم پرسنل لابورڈ کے ترجمان مولانا خلیل الرحمان سجاد نعمانی نے آج اترپردیش انتخابات کے حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اترپردیش کے حالیہ انتخابات نے یہ ثابت کردیا ہے کہ بی جے پی یوپی میں پچھڑ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'بی جے پی مسلسل کوشش میں ہے کہ کسی طرح سے یوپی انتخابات کا رخ ہندو مسلم کردیا جائے، لیکن زمینی حقیقت کچھ اور ہے جس سے ان کو کامیابی نہیں مل رہی ہے، اس لیے بی جے پی کے رہنماؤں میں بوکھلاہٹ ہے۔

مولانا سجاد نعمانی کے مطابق ایسے حالات میں ملک کے مسلمانوں اور خاص کرکے اترپردیش کے مسلمانوں کو انتہائی سمجھ داری اور شعور سے کام لینا ہوگا۔

ویڈیو

مزید بڑھیں:

مولانا نے کہا کہ یوپی کے مسلمانوں نے اس مرتبہ دانشمندی کا ثبوت دیا ہے وہ خاموش ہیں اور یہی بی جے پی کی پریشانی کی بنیادی وجہ ہے، بی جے پی کسی بھی طرح چاہتی ہیکہ انتخابات کا رخ ہندو مسلم کردیا جائے لیکن ہو نہیں رہا ہے۔

Last Updated : Feb 24, 2022, 10:32 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.