ETV Bharat / state

اجتماعی شادی میں انوکھا احتجاج

author img

By

Published : Jan 12, 2020, 9:59 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے صنعتی شہر بھیونڈی میں اجتماعی شادی کے دوران 23 جوڑے رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے۔

اجتماعی شادی کی تقریب میں سی اے اے کے خلاف انوکھا احتجاج
اجتماعی شادی کی تقریب میں سی اے اے کے خلاف انوکھا احتجاج

اس موقعے پر دولہا دلہن نے اپنے بازوں پر بیچ لگا کر این آر سی، این پی آر اور سی اے اے کی مخالفت کی۔

سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف احتجاج کا سلسلہ ملک بھر میں جاری ہے۔

ایسا ہی بالکل منفرد احتجاج بھیونڈی میں ہونے والی اجتماعی شادی کے دوران نظر آیا ہے۔

حسینی ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر کمیٹی کی جانب سے شہر کے نئی بستی علاقے میں منعقد اجتماعی شادی کے دوران رشتہ ازواج میں منسلک ہونے والے 23 جوڑے، شادی میں شریک ہونے والے مہمانان و ناظرین نے اپنے بازوؤں پر این آر سی، این پی آر اور سی اے اے مخالف بیچ لگائے ہوئے تھے۔

اجتماعی شادی کی تقریب میں سی اے اے کے خلاف انوکھا احتجاج

اس بیچ پر تحریر تھا 'وی انڈین اسٹینڈنگ اگینسٹ این آر سی اینڈ این پی آر ریجیکٹ اٹ از سٹیزن شپ امینڈمینٹ ایکٹ' یہ احتجاج پورے شہر میں موضوع بحث بنا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ نئی بستی علاقے میں حسینی ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر کمیٹی کی جانب سے لکڑا مارکیٹ، نئی بستی میں اجتماعی شادی کا اہتمام کیا گیا تھا۔

اس اجتماعی شادی میں 23 جوڑے رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے۔ تنظیم ھذا کے بینر تلے سابق کارپوریٹر دین محمد خان گزشتہ ایک دہائی سے اجتماعی شادی کا اہتمام کرتے آ رہے ہیں۔ یہ کمیٹی نہ صرف مستحق بچیوں کی شادی کے اخراجات کو برداشت کرتی ہے بلکہ تمام جوڑوں کو مخیرحضرات کے تعاون سے ضروریات زندگی میں استعمال ہونے والی اشیاء جیسے برتن، کباٹ،پلنگ وغیرہ بھی بطور تحفے میں دیتی ہے۔

Intro:بھیونڈی میں اجتماعی شادی سی اے اے اور این آر سی کو لیکر منفرد احتجاج
Body:بھیونڈی میں اجتماعی شادی سی اے اے اور این آر سی کو لیکر منفرد احتجاج


بھیونڈی میں ہونے والی ایک اجتماعی شادی کے دوران 23 جوڑے رشتہ ازدواج سے منسک ہونے ساتھ ہی سی اے اے اور این آر سی اور این پی آر کی مخالفت میں بیچ لگاکر منفرد احتجاج درج کرایا.

         سی اے اے ،این آر سی اور این پی آر کے خلاف برہمی اور احتجاج کا سلسلہ پورے ملک میں جاری ہے اسے سیاہ قانون قرار دیتے ہوئے ملک گیر سطح پر مخالفت ہورہی ہے ۔ایسا ہی بالکل منفرد احتجاج بھیونڈی میں ہونے والی ایک اجتماعی شادی کے دوران نظرآیا ہے. حسینی ایجوکیشن اینڈ ویلفئر کمیٹی کی طرف سے شہر کے نئی بستی علاقے میں منعقد اجتماعی شادی کے دوران رشتہ ازواج میں منسلک ہونے والے 23 جوڑے، شادی میں شریک ہونے والے مہمانان اور ہزاروں کی تعداد میں شامل ہونے والے ناظرین اپنے کپڑوں پر این آر سی مخالف بیچ لگائے ہوئے تھے۔
اس بیچ پر تحریر تھا "وی انڈین اسٹینڈنگ اگینسٹ این آر سی اینڈ این پی آر ریجیکٹ اٹ از سٹیزن شپ امینمینٹ ایکٹ'' یہ احتجاج پورے شہر میں موضوع بحث بنا ہوا ہے.

واضح ہوکہ نئی بستی علاقے میں حسینی ایجوکیشن اینڈ ویلفئر کمیٹی کی جانب سے لکڑا مارکیٹ،نئی بستی میں اجتماعی شادی کاانعقاد کیا گیا۔اس اجتماعی شادی میں 23 جوڑے رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئیں۔تنظیم ھذا کے بینر تلے سابق کارپوریٹر دین محمد خان گزشتہ ایک دہائی سے اجتماعی شادی کا انعقاد کرتے ہیں یہ کمیٹی نہ صرف مستحق بچیوں کی شادی کے اخراجات کو برداشت کرتی ہے بلکہ تمام نوبیاہتا جوڑوں کومخیرحضرات کے تعاون سے ضروریات زندگی میں استعمال ہونے والی اشیاء جیسے چند برتن،کباٹ،پلنگ وغیرہ بھی بطور جہیز انہیں تحفتاً پیش کرتی ہے۔ این آر سی اور این پی آر کی مخالف شادی جیسے پُرمسرت موقع پر بھی یہاں موجود لوگوں کے چہروں پر فکر کی پرچھیاں واضح طور پر دیکھنے کو مل رہی تھی۔


بائٹ : نوشہ
بائٹ : نوبیاہتا دولہن
ممبئی سے دانش اعظمی کی رپورٹ

Conclusion:بھیونڈی میں اجتماعی شادی سی اے اے اور این آر سی کو لیکر منفرد احتجاج
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.