ETV Bharat / state

اورنگ آباد: ادارہ ادب اسلامی کی شعری نشست

author img

By

Published : Feb 2, 2021, 1:21 PM IST

جماعت اسلامی مہاراشٹر کی جاری مہم'اندھیرے سے اجالے کی طرف' 22 تا 31 جنوری کے پروگرام اورنگ آباد سمیت مہاراشٹر کے بڑے شہروں اور چھوٹے قصبات، گاؤں وغیرہ میں ہوئے ۔

اورنگ آباد: ادارہ ادب اسلامی کی شعری نشست
اورنگ آباد: ادارہ ادب اسلامی کی شعری نشست

اورنگ آباد میں جماعت اسلامی ہند کی دس روزہ مہم کے تحت ایک مشاعرہ کا بھی انعقاد کیا گیا۔

اورنگ آباد میں جماعت اسلامی ہند کی مہم کے تحت شعری نشست ہوئی، ادارہ ادب اسلامی کی شعری نشست میں نوجوان شعرا کو مدعو کیا گیا، جس میں جالنہ اور اورنگ آباد کے نوجوان شعرا نے اپنے کلام پیش کیے، جنہیں خوب داد وتحسین ملی۔

اورنگ آباد: ادارہ ادب اسلامی کی شعری نشست

جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر یونٹ کی جانب سے اندھیرے سے اجالے کی طرف دس روزہ مہم اختتام کو پہنچ گئی اختتامی سیشن میں ادارہ ادب اسلامی ہند کی جانب سے ایک مشاعرہ منعقد کیا گیا۔

اس مشاعرے میں مقامی شاعروں کے علاوہ جالنہ اور دیگر اضلاع سے بھی شاعروں نے شرکت کی۔ ساتھ ہی نوجوان شاعروں کو بھی اپنا کلام پیش کرنے کا موقع دیا گیا۔ جس میں نوجوانوں نے اپنا کلام پیش کرکے خوب داد وتحسین حاصل کیں، اس مشاعرے میں جالنہ کے نوجوان شاعر مبشر راہی اور مقامی شاعر قادری مصعیب پیارے کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.