ETV Bharat / state

دسویں اور بارہویں جماعت میں کامیاب طلبا و طالبات کو انعامات سے نوازا گیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 5, 2024, 4:43 PM IST

Successful Students Felicitated In Aurangabad اورنگ آباد میں امریکن فیڈریشن آف مسلمس آف انڈین اوریجن (افمی ) کے جلسے میں ملک کی مختلف ریاستوں میں دسویں اور بارہویں جماعت میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا وطالبات کو خصوصی انعامات سے نوزا گیا۔

مُلک بھر میں 10 ویں اور 12 ویں جماعت میں کامیاب طلبا و طالبات انعامات سے نوازا گیا
مُلک بھر میں 10 ویں اور 12 ویں جماعت میں کامیاب طلبا و طالبات انعامات سے نوازا گیا

مُلک بھر میں 10 ویں اور 12 ویں جماعت میں کامیاب طلبا و طالبات انعامات سے نوازا گیا

اورنگ آباد: پسماندہ طبقات کے طلبا و طالبات کے تعلیمی معیار کو بلند کرنے ،تعلیم سے محرم بچوں کو تعلیم کی اہمیت وافادیت سے آگاہ کرنے کیلئے امریکن فیڈریشن آف مسلمس آف انڈین اوریجن (افمی ) مسلسل کوشاں ہے، اس سلسلے میں افمی کی جانب سے اورنگ آباد شہر میں دو روزہ تعلیمی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

امریکن فیڈریشن آف مسلمس آف انڈین اوریجن بچوں میں تعلیمی معیار میں بہتری اور بلندی کیلئے اقدامات کر رہی ہے، اور اس کیلئے فیڈ ریشن کی جانب سے مختلف تعلیمی و اصلاحی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے، اس سال اورنگ آباد میں 33 واں سالانہ جلسہ منایا جا رہا ہے، جس میں طلبہ و طالبات کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔

افمی کی جانب سے ملک کی بائیس ریاستوں سے 80 طلبہ و طالبات جنہوں نے دسویں اور بارویں جماعت میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے، انہیں افمی کے پروگرام میں گولڈ میڈل، سرٹیفیکیٹ اور چیکس سے نوازا گیا، انعامات پانے والے طلبہ و طالبات کا کہنا ہے کہ اس طرح کے پروگراموں سے بچوں میں ہمت آفزائی ہوتی ہے، اور وہ مستقبل میں اور کچھ بہتر کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:قومی کونسل کا ممبئی اردو کتاب میلہ2024 تاریخ میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا: ڈاکٹر ظہیرقاضی

افمی کی جانب سے انعامات پانے والے طلبہ و طالبات کے سرپرستوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے پروگرام وقت کی ضرورت ہے، کیونکہ ہمارے معاشرے میں بہت کم لوگ ہوتے ہیں، جو اعلی تعلیم کی طرف راغب ہوتے ہیں، لیکن اس طرح کے پروگرام سے ہمارے بچے اور ان کے سرپرستوں میں تعلیم کی اہمیت بڑھ جاتی ہے، اور نئی نئی معلومات بھی فراہم ہوتی ہے، کہ کس طرح سے بچوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.