ETV Bharat / state

Barwani Road Accident مدھیہ پردیش میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے تین افراد ہلاک

author img

By

Published : Jan 27, 2023, 12:51 PM IST

مدھیہ پردیش میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے تین افراد ہلاک
مدھیہ پردیش میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے تین افراد ہلاک

مدھیہ پردیش کے ضلع بڑوانی میں سڑک حادثہ پیش آیا جس میں تین لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ چھ دیگر زخمی ہو گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایک نامعلوم گاڑی نے پک اپ کو ٹکر مار دی جس سے یہ حادثہ پیش آیا۔ Road accident in Madhya Pradesh

بڑوانی: ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع بڑوانی میں ڈیزل ختم ہونے پر دھکا لگا رہے پک اپ گاڑی کو پیچھے سے ایک نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی، جس سے تین افراد ہلاک ہوگئے۔ حادثے میں چھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ جنہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کندن سنگھ منڈلوئی کے مطابق آگرہ-ممبئی قومی شاہراہ پر ٹھیکری اور سیگوال کے درمیان ، کل رات تقریباً ایک بجے پیش آنے والے اس حادثے میں اپلا گاؤں کے رہنے والے سنیل کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ وہیں وجے باشندہ دنود اور راجیش باشندہ رام پورہ کی ضلع اسپتال میں دوران علاج موت ہوگئی۔

وہیں اس حادثے میں دیگر چھ افراد زخمی ہوئے جو زیر علاج ہیں اور خطرے سے باہر بتائے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اندور علاقے کے پاتالپانی میں ایک میلے میں دکان لگا کر بڑوانی ضلع کے پلسود واپس آ رہے لوگوں کی پک اپ گاڑی کا ڈیزل راستے میں ہی ختم ہو گیا۔ جس کی وجہ سے وہ نیچے اترے اور اسے دھکا دے کر سڑک کے کنارے کھڑی کررہے تھے۔ اسی دوران پیچھے سے آنے والی نامعلوم گاڑی نے انہیں ٹکر مار دی۔

یہ بھی پڑھیں: Himachal Road Accident ہماچل سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.