ETV Bharat / state

Himachal Road Accident ہماچل سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک

author img

By

Published : Jan 24, 2023, 12:18 PM IST

شملہ میں ایک کار کھائی میں گر گئی جس میں تین افراد کی موت ہو گئی۔ وہیں ایک شخص زخمی ہوا ہے جسے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ Road Accident In Shimla

ہماچل سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک
ہماچل سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک

شملہ: ہماچل پردیش کے دارالحکومت شملہ کے شوگھی میہلی بائی پاس پر بھوگ کے نزدیک ایک کار کے کھائی میں گرنے سے تین افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ حادثے کے وقت گاڑی میں کل چار افراد سوار تھے۔ مقامی لوگوں کی مدد سے زخمی شخص کو آئی جی ایم سی لے جایا گیا جہاں اس کا علاج چل رہا ہے۔ پولیس نے مہلوکین کی شناخت کرشنا (30)، امر (18) اور راجویر (16) کے طور پر کی ہے، زخمی شخص لکھن ولد بالک ننگل کا باشندہ ہے۔ پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق یہ واقعہ پیر کی رات 9 بجے پیش آیا۔ زخمی لکھن نے پولیس کو بتایا کہ وہ لوگ کباڑ کا کام کرتے ہیں۔ پیر کے روز جب وہ سولن کی طرف جارہے تھے تو میہلی بائی پاس پر بنوگ گاؤں میں ان کی کار تقریباً نو میٹر کھائی میں گر گئی۔ جس میں تین لوگوں کی موت ہو گئی۔

حادثے میں زخمی لکھن کا علاج آئی جی ایم سی میں چل رہا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ 22 جنوری 2023 کو ہماچل پردیش کے کنور ضلع کے نچار میں ایک کار کھائی میں گرنے سے دو افراد کی موت جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہو گئے تھے۔ پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق یہ حادثہ ضلع کے نچار ایکلویہ اسکول کے قریب پیش آیا تھا۔ کار (HP 26-B 4000) بھاو نگر سے نچھار کی طرف جارہی تھی۔ اسی دوران کار بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری۔

یہ بھی پڑھیں: Car Falls into ditch in Himachal ہماچل پردیش میں کار کھائی میں گرنے سے دو ہلاک، دو زخمی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.