ETV Bharat / state

چرم کی قیمت میں بھاری گراوٹ سے مدارس کی سرگرمیاں متاثر ہونے کا خدشہ

author img

By

Published : Jul 24, 2021, 9:27 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش ضلع اندور میں چرم قربانی سے حاصل مال پر انحصار تنظیموں کے سامنے معاشی دشواریاں بڑھ گئی۔

چرم قربانی کے دام گرنے سے کئی مسائل کا سامنا
چرم قربانی کے دام گرنے سے کئی مسائل کا سامنا

اندور میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسلمانوں کی جانب سے بڑے پیمانہ پر جانوروں کی قربانی کی جاتی ہے اور قربانی کرنے کے بعد چرم کو مدارس یا مذہبی و سماجی تنظیموں کے علاوہ غریبوں میں تقسیم کیا جاتا ہے جس سے مذہبی تنظیموں و غریبوں کو کافی فائدہ حاصل ہوتا تھا لیکن چرم کی قیمتوں میں بھاری کمی کے بعد ضرورت مندوں کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

چرم قربانی کے دام گرنے سے کئی مسائل کا سامنا

قربانی کے بعد جانور کے چرم کا عطیہ دیا جاتا تھا جس کے بعد مختلف مدارس، تنظیمیں اس چرم کو بھاری رقم میں فروخت کرکے تعلیمی و فلاحی کام انجام دیتے تھے اور غریبوں کو کافی فائدہ ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: قربانی کے جانوروں کی کھالوں کی قیمت میں ریکارڈ کمی سے مدارس کو نقصان

برسوں سے چرم کے ذریعہ دینی مدارس اور مذہبی تنظیموں کی مدد کی جاتی تھی جبکہ موجودہ دور میں چرم کی قیمت میں بھاری کمی کے بعد مدارس اور ضرورت مندوں کو بھاری نقصان ہوا ہے۔ اس کی وجہ سے مدارس اور مذہبی تنظیموں کی سرگرمیوں پر اثر پڑے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.