ETV Bharat / state

Talash E Joher Program in Madhya Pradesh: نئے تخلیق کاروں کے لیے 'تلاش جوہر' پروگرام کی شروعات

author img

By

Published : Feb 16, 2022, 6:23 PM IST

مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی Madhya Pradesh Urdu Academy کے ذریعے ایک بار پھر صوبے کے نئے تخلیق کاروں کو اسٹیج فراہم کرنے کے لئے "تلاش جوہر" پروگرام کی شروعات کی گئی ہے۔ Talash E Joher Program in Madhya Pradesh

Talash E Joher Program in Madhya Pradesh: نئے تخلیق کاروں کے لیے 'تلاش جوہر' پروگرام کی شروعات
Talash E Joher Program in Madhya Pradesh: نئے تخلیق کاروں کے لیے 'تلاش جوہر' پروگرام کی شروعات

اس دفعہ صوبے کے شہروں، قصبوں اور گاؤوں سے تخلیق کاروں کی تلاش کے لیے صوبے کے ہر ایک ضلع سے کوآرڈینیٹرز بنائے گئے ہیں، جن کے ذریعے نئے تخلیق کاروں کی تلاش جاری ہے۔ Talash E Joher Program in Madhya Pradesh

Talash E Joher Program in Madhya Pradesh: نئے تخلیق کاروں کے لیے 'تلاش جوہر' پروگرام کی شروعات

اس طریقۂ کار کے ذریعے پہلے مرحلے میں ضلع کوآرڈینیٹرز کے ذریعے تقریباً 300 شعری تخلیقات موصول ہوئی تھی۔ موصول شدہ تخلیقات کے ذریعے تخلیق کاروں کے انتخاب کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، جس کے ذریعے تقریباً 220 نئے تخلیق کاروں کو اگلے مرحلے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ Talash E Joher Program in Madhya Pradesh

اب اگلے مرحلے میں تخلیق کاروں کو فی البدیہہ شاعری مقابلہ کے لیے مدعو کیا جائے گا، جس کی شروعات 19 فروری کو اندور میں منعقد ہونے جا رہی ہے۔

اس موقع پر دیے گئے مصرعے پر سب سے عمدہ اشعاریہ غزل کہنے والوں کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔ اس کے علاوہ اس طریقۂ کار کے ذریعے نئے تخلیق کاروں کے نام اردو اکیڈمی کے ذریعے موجودہ حال میں تیار کی جارہی ڈیجیٹل ڈائریکٹری میں شامل کیا جائےگا۔ اکیڈمی کی ڈیجیٹل ڈائریکٹری کے ذریعہ صوبے کے تخلیق کاروں کو ملک و بیرون ممالک میں پہچانا جا سکےگا اور ان کی صلاحیتوں کو اسٹیج مل سکے گا۔ Talash E Joher Program in Madhya Pradesh

تلاش جوہر پروگرام کے ذریعہ مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی کا مقصد ہے کہ وہ تحقیق کار جو کئی وجوہات سے منظر عام پر نہیں آتے ہیں، انہیں ایک اسٹیج فراہم کیا جائے تاکہ انہیں بھی لوگ جان اور پہچان سکیں۔ Talash E Joher Program in Madhya Pradesh

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.