ETV Bharat / state

Shivraj Singh On Flood Victims شیو راج سنگھ چوہان نے سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی

author img

By

Published : Aug 25, 2022, 3:11 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش میں مسلسل ہو رہی بارش کے بعد ریاست کے مختلف اضلاع میں سیلاب سے زندگیاں درہم برہم ہو گئی ہیں جس پر ریاست کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور کہا کہ حکومت سیلاب متاثرین کی ہر ممکمن مدد کرے گی۔ Shivraj Singh Chauhan On Flood Victims

شیو راج سنگھ چوہان نے سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی
شیو راج سنگھ چوہان نے سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی

بھوپال: وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ مورینا، بھنڈ اور شیوپور کے تقریباً 100 گاؤں سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ ریاستی حکومت متاثرین کی ہر ممکن مدد کے لیے ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ متاثرین کو ریلیف کیمپوں تک پہنچانے کے لیے تمام انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں جو بھی نقصان ہوا ہے اس کا سروے کرکے معاوضہ دیا جائے گا۔ Shivraj Singh Chauhan On Flood Victims

وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان ہیلی کاپٹر کے ذریعے مورینا پہنچے اور مورینا ضلع ہیڈ کوارٹر سے تقریباً 40 کلومیٹر دور کٹھیانہ گاؤں پہنچے۔ وزیراعلی نے یہاں ریلیف کیمپوں میں مقیم لوگوں سے بات چیت کی۔ انہوں نے متاثرہ افراد کو یقین دلایا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں پوری حکومت اور میں خود آپ کے ساتھ کھڑا ہوں اور آپ کو ہونے والے ہر نقصان کی تلافی کی جائے گی۔'

وزیر اعلیٰ چوہان نے کہا کہ متاثرین کی مدد کے لیے مستقل اور عارضی کام کیے جائے گا۔ جلدی ضلع انتظامیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا سروے کرے گی۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کے سروے کا کام پوری حساسیت اور شفافیت کے ساتھ کیا جائے۔ سروے میں نہ گھر بلکہ جانوروں، کھانے پینے کی اشیاء اور فصلوں کا بھی سروے کیا جائے۔ سروے کی بنیاد پر جو بھی نقصان کا اندازہ لگایا جائے گا، ریاستی حکومت متاثرین کو فراہم کرے گی۔ اسی کے ساتھ حکومت بجلی، پانی اور بنیادی سہولیات بھی فراہم کرے گی۔ وزیر اعلی نے متاثرہ لوگوں سے کہا کہ وہ سیلابی پانی کے کم ہونے تک ریلیف کیمپوں میں ہی رہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Floods in Madhya Pradesh مدھیہ پردیش میں سیلاب سے 16 اضلاع متاثر



ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.