ETV Bharat / state

Reaction On Film Pathan بھوپال میں شاہ رخ خان کے مداحوں نے فلم پٹھان کو سپر ہٹ قرار دیا

author img

By

Published : Jan 25, 2023, 7:25 PM IST

Updated : Jan 30, 2023, 11:46 AM IST

شاہ رخ خان کی فلم پٹھان سپر ہٹ
بھوپال میں شاہ رخ خان کے مداحوں نے فلم پٹھان کو سپر ہٹ قرار دیا

دارالحکومت بھوپال میں جہاں آج شاہ رخ خان کی فلم "پٹھان" کو لوگوں نے بے حد پسند کیا تو وہی ہندو تنظیموں نے سینما گھروں کے باہر احتجاج کرتے ہوئے فلم کے پوسٹر اتارے ۔Reaction On Film Pathan

بھوپال:ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں "پٹھان" فلم کا گانا ریلیز ہونے کے ساتھ ہیں تنازعہ کا شکار ہوگیا تھا۔ اس کے بعد سیاسی پارٹیوں کے علاوہ ہندو تنظیموں نے اس کی کھل کر مخالفت کی اور اس فلم پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ آج فلم "پٹھان" بھوپال کے کئی سینما گھروں میں دکھائی گئی۔ اس فلم کو دیکھنے کے بعد لوگوں نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان کی فلم "پٹھان" سپر ہٹ ہو گئی۔ اس فلم میں شاہ رخ خان نے بہترین ایکشن ہیرو کا رول نبھایا ہے۔ اس فلم کی اوپننگ کم سے کم 50 کروڑ کے آس پاس رہے گی۔ یہ فلم بہت ہی بہترین بنائی گئی ہے۔

شاہ رخ خان کے مداحوں نے کہا کہ جس طرح کی اداکاری شاہ رخ خان نے کی ہے وہ قابل تعریف ہے جو لوگ طرح طرح کی باتیں اس فلم اور شاہ رخ خان کے بارے میں کہہ رہے تھے وہ بے بنیاد ہے اس فلم میں کوئی بات بھی مذہب کے خلاف نہیں ہے۔ ہمیں اس میں ایسا کچھ بھی نظر نہیں آیا ہے۔ لوگوں نے کہاکہ اتنی بہترین فلم بنی ہے ۔سبھی لوگوں کو اسے دیکھنا چاہیے کیونکہ اس میں ایسا کوئی بھی ایسا سین نہیں دکھایا گیا ہے جو کسی مذہب کے خلاف ہو۔ فلم دیکھنے والوں کا کہنا ہے کہ رنگ پر تنازعہ تو بیوقوف لوگ کرتے ہیں کیوں کہ رنگوں کا مذہب سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔رنگ سب ہی مذہب کے ہوتے ہیں۔ جب آپ سب فلم کو دیکھو گے تو یی پتہ چلے گا کہ اس فلم میں کتنا اچھا ٹیم ورک کیا گیا ہے۔

شاہ رخ خان کے مداحوں نے کہا اگر ہم فلم کے نام پر جائیں گے اور اس میں مذہب کو تلاش نےلگے گے تو خود کو جوتے مارنے جیسا ہے۔جب فلمیں بنتی ہے تو ایک فلم کے ذریعے کئی لوگوں کو کام ملتا ہے۔ کئی لوگوں کی روزی روٹی چلتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پٹھان فلم جس طرح کی فلم بنی ہے وہ ایک بہترین فلم ہے۔ اس میں وطن پرستی الگ طرح سے نظر آتی ہے۔ وہی اس فلم کے تعلق سے جس طرح سے مذہبی معاملہ اٹھاتے ہوئے اس کا بائیکاٹ کیا جارہا تھا وہ صرف ایک طرح کی بے وقوفی نظر آتی ہے۔ سبھی کو آکر یہ فلم دیکھنا چاہیے کیونکہ فلم "پٹھان" ایک پیسہ وصول فلم بنائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:SRK fans celebrate Pathaan release شاہ رخ خان کے پرستار ملک بھر میں پٹھان کی ریلیز کا جشن مناتے نظر آئے

وہی بھوپال کی سبھی سینماگھروں میں جہاں پر "پٹھان" فلم ریلیز کی گئی وہاں پر پولیس کے ذریعہ سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔ ساتھی میڈیا نے جب بھارتی جنتا پارٹی کے بڑے لیڈران سے فلم "پٹھان" پر سوال کیا تو جس میں بھارتی جنتا پارٹی کے قومی سیکرٹری کیلاش وجے ورگیہ نے اس سوال پر میڈیا سے منہ موڑ لیا تو وہیں بھارتی جنتا پارٹی کے ایک لیڈر یہ کہتے نظر آئے میڈیا والوں سے کیا آپ لوگ میرے دوست ہے یا دشمن، یعنی وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ دی گئی ہدایات کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کے سب ہی لیڈران فلم "پٹھان" پر خاموشی اختیار کرتے نظر آ رہے ہیں۔

Last Updated :Jan 30, 2023, 11:46 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.