Seminar On Tehreek E Azadi And Urdu: بھوپال میں تحریک آزادی اور اردو پر سیمینار کا انعقاد

author img

By

Published : Mar 4, 2022, 8:04 PM IST

Seminar On Tehreek E Azadi And Urdu: تحریک آزادی اور اردو پر سیمینار کا انعقاد
Seminar On Tehreek E Azadi And Urdu: تحریک آزادی اور اردو پر سیمینار کا انعقاد ()

مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی Madhya Pradesh Urdu Academy کی نگرانی میں جاری جشن اردو Jashn E Urdu پروگرام میں آزادی کے امرت اتسو کے تحت پروگرام کے دوسرے سیشن میں تحریک آزادی اور اردو پر سیمینار Seminar On Tehreek E Azadi And Urdu کا اہتمام کیا گیا-

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی کے جشن اردو کے تحت پروگرام کے دوسرے حصے میں آزادی کے امرت اتسو کے تحت تحریک آزادی اور اردو پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر اردو اکیڈمی کی ڈائریکٹر نصرت مہدی نے کہا اردو شعر وادب کے بغیر تحریک آزادی یا جدوجہد آزادی کا ذکر مکمل نہیں ہو سکتا۔ اس لیے ضرورت ہے کہ ہم اردو زبان کا ذکر کر نئی نسل کو یہ بتائے کہ اردو زبان میں تحریک آزادی میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے۔ Seminar On Tehreek E Azadi And Urdu

Seminar On Tehreek E Azadi And Urdu: تحریک آزادی اور اردو پر سیمینار کا انعقاد

پروگرام میں مقررین نے کہا کہ جس طرح سے ملک کو آزادی دلانے میں دیگر چیزوں کا استعمال کیا گیا، اسی طرح سے اردو زبان اور شعراء اور ادیبوں نے بھی اپنا کام بخوبی انجام دیا کیونکہ بغیر اردو کی جنگ آزادی کو تصور نہیں کیا جاسکتا ہے۔ اردو نے انقلاب زندہ باد اور سرفروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ہے جیسے نعرے دیے ہیں، تب ہی ہمیں آزادی ملی ہے۔ Seminar On Tehreek E Azadi And Urdu

اردو زبان ایک زندہ زبان کی حیثیت سے رہی اور کبھی خود کو غلامی کی زنجیروں میں نہیں بننے دیا۔ یہی وجہ ہے کہ جنگ آزادی میں سب سے پہلے انگریزوں نے بغاوت کے جرم میں اردو کے صحافی مولوی محمد باقر کا قتل کیا، یہی وجہ ہے کہ جنگ آزادی کو اردو کے بغیر تصور نہیں کیا جاسکتا۔ Seminar On Tehreek E Azadi And Urdu

یہ بھی پڑھیں: Celebration of Urdu Journalism: اردو صحافت کی 2 سو سالہ تقریب کی تیاریوں کا آغاز

مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی محکمہ ثقافت کے ذریعے جشن اردو پروگرام کے تحت تحریک آزادی اور اردو پر سیمینار کے انعقاد کا مقصد ہے کہ اردو جاننے والے اور نئی نسل جنگ آزادی میں اردو کی اہمیت کو سمجھے۔ Seminar On Tehreek E Azadi And Urdu

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.