ETV Bharat / state

Rahul Gandhi راہل گاندھی آج مدھیہ پردیش میں قبائلیوں کے درمیان کریں گے ایک اجلاس سے خطاب

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 10, 2023, 12:43 PM IST

Etv Bharatراہل گاندھی آج مدھیہ پردیش میں قبائلیوں کے درمیان کریں گے ایک اجلاس سے خطاب
Etv Bharatراہل گاندھی آج مدھیہ پردیش میں قبائلیوں کے درمیان کریں گے ایک اجلاس سے خطاب

مدھیہ پردیش میں اسمبلی انتخابات کے اعلان کے بعد کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی آج شہڈول ضلع کے بیوہاری میں پارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ Rahul Gandhi will address a Meeting

بیوہاری: مدھیہ پردیش میں اسمبلی انتخابات کے اعلان کے بعد کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی آج شہڈول ضلع کے بیوہاری میں پارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
ریاستی کانگریس کے میڈیا ڈپارٹمنٹ کے صدر کے کے مشرا نے کہاکہ مسٹر گاندھی صبح تقریباً 12 بجے ستنا پہنچیں گے۔ اس کے بعد وہ اور کانگریس کی ریاستی یونٹ کے صدر کمل ناتھ دوپہر 12 بجے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ستنا سے روانہ ہوں گے اور دوپہر 12.30 بجے شہڈول ضلع کے بیوہاری پہنچیں گے۔ دونوں رہنما یہاں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ مسٹر گاندھی اور مسٹر کمل ناتھ تقریباً 2.15 بجے بیوہاری سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے روانہ ہوں گے اور 2.15 بجے ستنا پہنچیں گے۔ یہاں سے مسٹر گاندھی دوپہر تقریباً 2.30 بجے ستنا سے خصوصی پرواز سے دہلی کے لیے روانہ ہوں گے۔
شہڈول ضلع پوری طرح قبائلی غلبے والا خطہ ہے۔ یہاں کی تینوں اسمبلی سیٹیں بیوہاری، جیت پور اور جے سنگھ نگر فی الحال بی جے پی کے قبضے میں ہیں۔ ایسے میں یہ علاقہ کانگریس کے لیے بہت اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:


اس سے قبل لداخ کے کرگل میں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کہا تھا کہ "کچھ مہینے پہلے ہم کنیا کماری سے کشمیر گئے، اس کا نام 'بھارت جوڑو یاترا' رکھا گیا، ہمارا مقصد ملک میں بی جے پی، آر ایس ایس کے ذریعے پھیلائی جانے والی نفرت اور تشدد کو روکنا ہے۔ " انہوں نے کہا، "یاترا سے نکلنے والا پیغام یہ تھا کہ 'نفرت کے بازار میں ہم محبت کی دُکان سے نکلے ہیں'۔ یہ آپ کی بھی سوچ ہے اور میں نے اسے پچھلے کچھ دنوں میں خود دیکھا ہے۔" راہل نے کہا، "میں سفر کے وقت سردیوں میں برف باری کی وجہ سے لداخ نہیں جا سکا، لداخ کا دورہ کرنا میرے دل میں تھا اور اس بار میں نے اسے سچ کر دکھایا اور موٹر سائیکل پر آگے بڑھا۔"
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.