ETV Bharat / state

Rahul Gandhi Slams Modi دہشت گردی کو مودی سے بہتر طریقے سے جانتا ہوں، راہل

author img

By

Published : May 7, 2023, 7:30 AM IST

کرناٹک میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا کہ 'وہ دہشت گردی کو وزیر اعظم مودی سے بہتر سمجھتے ہیں، کیونکہ انہوں نے اپنے خاندان کے دو افراد کو کھویا ہے۔' Rahul Gandhi Rally at Ballari

دہشت گردی کو مودی سے بہتر طریقے سے جانتا ہوں، راہل
دہشت گردی کو مودی سے بہتر طریقے سے جانتا ہوں، راہل

بیلگاوی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ بولا اور مودی کی دی کیرالہ اسٹوری ڈاکیومنٹری فلم کے بارے میں تبصرہ کا حوالہ دے کر کہا کہ وہ دہشت گردی کو وزیر اعظم مودی سے بہتر سمجھتے ہیں، کیونکہ انہوں نے اپنے خاندان کے دو افراد کو کھویا ہے۔ راہل گاندھی نے انتخابی ریاست کرناٹک میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا، "وزیراعظم دہشت گردی کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ میں دہشت گردی کو ان سے بہتر سمجھتا ہوں۔ دہشت گردوں نے میرے خاندان کے افراد کو مار ڈالا - میری دادی (اندرا گاندھی) کو مار ڈالا۔ میرے والد (راجیو گاندھی) کو مار ڈالا۔ دہشت گردی کیا ہے، یہ کیا کرتی ہے؟ میں اسے وزیر اعظم سے بہتر سمجھتا ہوں۔"

قابل ذکر ہے کہ پی ایم مودی نے 10 مئی کو ہونے والے کرناٹک اسمبلی انتخابات سے قبل دی کیرالہ اسٹوری پر جاری تنازعہ کا حوالہ دیتے ہوئے جمعہ کو کانگریس کو نشانہ بنایا تھا۔ مودی نے کانگریس پر معاشرے کو تباہ کرنے والے ’’دہشت گردانہ رجحانات‘‘ کی حمایت میں کھڑے ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔ وہیں راہل گاندھی نے کہا کہ ارکان اسمبلی کو خرید کر جے ڈی ایس-کانگریس مخلوط حکومت کو 'گرانے' کے بعد، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے لوٹ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’بی جے پی نے پچھلے تین برسوں میں لوٹ کا ریکارڈ توڑا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ کرناٹک حکومت ملک میں سب سے بدعنوان ہو۔

یہ بھی پڑھیں: Karnataka Polls کانگریس کبھی کرناٹک کا بھلا نہیں کر سکتی، وزیر اعظم مودی

انہوں نے مودی پر ٹھیکیداروں کی اسوسی ایشن کی طرف سے لکھے گئے خط پر کوئی کارروائی نہیں کرنے کا الزام لگایا جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ بی جے پی حکومت ان سے 40 فیصد کمیشن لے رہی ہے تاکہ کئے گئے کاموں پر ان کے بلوں کی ادائیگی کی جاسکے ۔انہوں نے کہا"کرناٹک میں ہر جگہ بدعنوانی ہے، لیکن وزیراعظم مودی اپنی تقریروں میں اس کے بارے میں بات نہیں کرتے ہیں۔ میں چند سوالات پوچھنا چاہتا ہوں - آپ نے پچھلے تین سالوں میں کرناٹک میں بدعنوانی کے خلاف کیا کیا ہے؟ آپ نے کتنے لوگوں کے خلاف کارروائی کی ہے؟ " تم نے کتنے لوگوں کو جیل میں ڈالا؟"

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.