ETV Bharat / state

Police lathi-charge Bajrang Dal workers اندور میں احتجاجی بجرنگ دل کارکنوں پر پولیس کا لاٹھی چارج

author img

By

Published : Jun 16, 2023, 5:26 PM IST

اندور میں بجرنگ دل کے کارکنوں کا احتجاج پرتشدد ہوگیا جس کے بعد پولیس نے احتجاجیوں پر لاٹھی چارج کیا۔

اندور میں بجرنگ دل کے کارکنوں پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا
اندور میں بجرنگ دل کے کارکنوں پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا

اندور میں بجرنگ دل کے کارکنوں پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا

اندور: ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور کے پل آسیہ چوراہا پر پرتشدد احتجاج کررہے بجرنگ دل کے کارکنوں پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔ اندور جمعرات کی رات بجرنگ دل کے کارکنان پلاسی چوراہے پر پولیس کی کارروائی کے خلاف زبردست احتجاج کر رہے تھے۔ اس دوران جام کی نوبت پیدا ہوئی تھی۔ پولیس کے سمجھانے کے باوجود بھی جب وہ نہیں مانے تو پولیس نے لاٹھی چارج کر دیا۔ جس سے تھوڑی دیر کے لیے علاقے میں افراتفری کا ماحول بن گیا۔ اس دوران کچھ پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔ وہیں دس سے زیادہ بجرنگ دل کے کارکنوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ذرائع کے مطابق بجرنگ دل کے کارکنان ان کے ایک ساتھی پر پولیس معاملہ درج درج ہو گیا تھا جس سے وہ سخت ناراض تھے۔ بجرنگ دل کارکن شہر میں نشہ خوری کی بھی مخالفت کر رہے تھے۔ ڈی سی پی دھرمیندر سنگھ بهدوريا نے بتایا کہ بجرنگ دل کے کارکنان بنا کوئی اطلاع کیے پل آسیہ چوراہے پر احتجاجی مظاہرہ کرنے بیٹھ گئے۔ سمجھانے کے باوجود بھی جب وہ روڈ سے نہیں ہٹے تو پولیس نے ہلکا لاٹھی چارج کر دیا۔ اس کے چلتے کچھ پولیس جوان بھی زخمی ہوئے ہیں۔ جو بھی قانونی طور پر کارروائی بنتی ہے۔ وہاں کی جائے گی۔ بهدوريا نے مزید کہا کہ کارکنان نے رائٹنگ میں کوئی بھی مطالبہ نہیں کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.