ETV Bharat / state

Mushaira In Bhopal: بھوپال میں 'سلسلہ پروگرام' کے تحت مشاعرہ

author img

By

Published : Jul 3, 2022, 7:24 PM IST

مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی اور محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام پروگرام سلسلہ کے تحت' ہم سے پوچھو غزل کیا ہے غزل کا فن کیا ہے' عنوان پر ایک مشاعرے کا انعقاد کیا گیا- mp urdu academy organizes mushaira in bhopal

mp urdu academy organizes mushaira in bhopal
بھوپال میں 'سلسلہ پروگرام' کے تحت مشاعرے کا اہتمام

بھوپال: مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی اور محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام سلسلہ پروگرام کے تحت 'ہم سے پوچھو کہ غزل کیا ہے غزل کا فن کیا ہے' موضوع پر خطاب اور شعری نشست کا انعقاد بھوپال کے سوراج بھون میں کیا گیا۔ اس موقع پر اردو اکیڈمی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر نصرت مہدی نے کہا کہ مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی نے 'سلسلہ پروگرام' کے تحت ریاست کے تمام اضلاع میں شعری اور ادبی نشستیں منعقد کرنے کا خاکہ تیار کیا ہے۔ جس کے تحت سبھی اضلاع میں مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی نے کوآرڈینیٹر بنائے ہیں جو نئے تخلیق کاروں کی تلاش کریں گے۔ اسی سلسلے کا پہلا پروگرام بھوپال میں منعقد کیا گیا ہے۔ اس کے بعد دیگر اضلاع میں بھی اس طرح کے پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

بھوپال میں 'سلسلہ پروگرام' کے تحت مشاعرے کا اہتمام

آج کے پروگرام میں بھوپال کے ایسے شاعر اور ادیب اپنی تحقیقات پیش کر رہے ہیں جنہیں مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی کے پلیٹ فارم پر کم موقع ملا ہے۔ اس پروگرام میں ان شاعروں کی رہنمائی کے لیے شاعری کے حوالے سے خطاب بھی رکھا گیا ہے جس میں معروف ادیب، شاعر اور افسانہ نگار پروفیسر یعقوب یاور نے شاعری کی فنی خصوصیات پر گفتگو کی۔

مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی محکمہ ثقافت کا پروگرام سلسلہ دو سیشن پر مشتمل تھا پہلے سیشن میں جہاں شاعری پر بات کی گئی اور شاعری کی باریکیوں کو نئے شاعروں کو بتایا گیا۔ تو وہی دوسرے سیشن میں بھوپال کے نئے شعراء نے اپنے کلام پیش کیے۔ مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی محکمہ ثقافت کا پروگرام سلسلہ کے تحت ان نئے تخلیق کاروں کو موقع دینا اور پلیٹ فارم دینا جو لکھ تو رہے ہیں پر منظر عام پر نہیں آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Tadabeer Mashaikh Workshop In Bhopal: بھوپال میں چھ روزہ تدابیر مشائخ ورکشاپ کا انعقاد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.