ETV Bharat / state

Talash e Jauhar Programme in Jabalpur: جبلپور میں تلاش جوہر پروگرام

author img

By

Published : Jun 20, 2022, 6:07 PM IST

مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی MP Urdu Academy محکمہ ثقافت کا پروگرام 'تلاش جوہر' Talash e Jauhar ریاست کے ضلع جبلپور میں منعقد کیا گیا جس میں سینئر شاعروں کے ساتھ نئی نسل کے شعراء نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا- مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی محکمہ ثقافت کا پروگرام تلاش جوہر خطاب اور ورکشاپ کا انعقاد ریاست کے ضلع جبلپور میں کیا گیا- Talash e Jauhar Programme in Jabalpur

Talash e Jauhar Programme in Jabalpur
جبلپور میں تلاش جوہر پروگرام کا انعقاد

بھوپال: مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی MP Urdu Academy کا پروگرام تلاش جوہر آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت جبلپور کے شری جانکی رمن کالج میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر خصوصی مقررین فروز کمال اور نیاز احمد مجاز نے تخلیق کاروں کی رہنمائی کی۔ اس موقع پر کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ابھیجات کرشن ترپاٹھی بطور مہمان خصوصی موجود رہے۔ Talash e Jauhar Programme in Jabalpur

جبلپور میں تلاش جوہر پروگرام کا انعقاد

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے پرنسیپل ڈاکٹر ابھیجات کرشن ترپاٹھی نے کہا کہ مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی کے ذریعے تلاش جوہر کے نام سے تخلیق کاروں کو تلاش کرنے کی جو مہم شروع کی گئی ہے یہ یقینا قابل ستائش ہے۔ اردو اکیڈمی کی اس پہل کے ذریعے نئے فنکاروں کو اسٹیج فراہم کیا جارہا ہے، جس سے ان کا حوصلہ بڑھے گا۔ اس انوکھی پہل کے لیے انہوں نے مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی محکمہ ثقافت اور ڈاکٹر نصرت مہدی کو مبارکباد پیش کی۔ Talash e Jauhar Programme in Jabalpur

یہ بھی پڑھیں:

Talash e Jauhar Programme in Bhopal: بھوپال میں 'تلاش جوہر' پروگرام کا انعقاد

اس موقع پر پروگرام میں حصہ لینے آئے تحقیق کاروں کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔ عبدالانعام کو اول، چھندواڑا کی انجم آرزو منصوری کو دوم اور جبلپور کی پورنیما سنگھ کو سول اعزاز سے نوازا گیا۔ وہیں نئے تخلیق کاروں کی پیش کش کے بعد خصوصی مقررین فیروز کمال اور نیاز احمد مجاہد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نئے تخلیق کاروں کی رہنمائی کی۔ انہوں نے شاعری کی باریکیوں اور فنی خصوصیات کے حوالے سے بھی گفتگو کیں۔ اس موقع پر دیگر اضلاع کی کوڈینیٹرز بھی موجود رہیں۔ Talash e Jauhar Programme in Jabalpur

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.