ETV Bharat / state

Seminar at MANUU Centre Bhopal: مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے علاقائی مرکز بھوپال میں دو روزہ سیمینار منعقد

author img

By

Published : Mar 17, 2022, 4:12 PM IST

مولانا آزاد آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے علاقائی مرکز بھوپال میں منعقدہ سیمینار میں مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی New Education Policy 2020 ملک کے آزادی کے بعد تعلیم کے میدان میں ایک انقلابی قدم ہے۔ Seminar at MANUU Centre Bhopal

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے علاقائی مرکز بھوپال میں دو روزہ سیمینار منعقد
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے علاقائی مرکز بھوپال میں دو روزہ سیمینار منعقد

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں نئی تعلیمی پالیسی National Education Policy 2020 اور ترقیاتی مشن کے حصول پر اردو میڈیم تعلیم کے کردار پر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے علاقائی مرکز بھوپال میں دو روزہ سیمینار اس اہم ترین موضوع پر قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے مالی تعاون سے منعقد کیا گیا۔

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے علاقائی مرکز بھوپال میں دو روزہ سیمینار منعقد

مولانا آزاد آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی Maulana Azad Azad National Urdu University کے علاقائی مرکز بھوپال میں منعقدہ سیمینار میں مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی National Education Policy 2020 ملک کے آزادی کے بعد تعلیم کے میدان میں ایک انقلابی قدم ہے۔ یہ مادری زبان میں تعلیم پر زور دینا ہے۔ مادری زبان وہ ہوتی ہے جس میں ہم خواب دیکھتے ہیں جو ہماری رگوں میں خون بن کر دوڑ رہی ہے۔

افتتاحی تقریب کی صدارت کرتے ہوئے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ انگریزی کے پروفیسر ماہر لسانیات ڈاکٹر علی ارتقاء نے فرمایا کی نئی تعلیمی پالیسی میں بہت سی اہم تبدیلیاں کی گئی ہے اور امید ہے کہ ان کے لئے بہترین نتائج سامنے آئیں گے۔ اس کے تحت ہر بچے کو مفت اور لازمی تعلیم کو ضروری قرار دیا گیا ہے Seminar at MANUU Centre Bhopal۔

یہ بھی پڑھیں: Free Computer Classes In Bhopal: مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریئر پرموشن سوسائٹی کی جنب سے مفت کمپیوٹر کلاسز

سرکار کی اس پالیسی سے تعلیمی نظام میں نمایاں اور بہتر تعلیم کے دروا ہونے کا امکان ہے، مہمان خصوصی پروفیسر حلیم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی پالیسی پر وسیع پیمانے پر غور و خوص کرنے اس کے فوائد اور کا مطالبہ کرنے کے لئے اس سیمینار کے حل وعقد نے بہترین قدم اٹھایا ہے، جو قابل تعریف اور قابل تقلید ہے۔

آج کے سیمینار میں نئی تعلیمی پالیسی 2020 اور ترقی مشن کے حصول پر منعقد اس پروگرام میں کہا گیا کہ یونیورسٹی اس طرح کے موضوعات پر کام کر رہی ہے، تاہم این سی پی یو ایل کے ذریعے سنجیدہ علمی و تعلیمی موضوعات پر سیمینار کا انعقاد کرنے کے لیے مالی تعاون ایک اہم قدم ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.