ETV Bharat / state

Bhopal Protest مدھیہ پردیش یوتھ کانگریس کے صدر وکرانت بھوریا گرفتار

author img

By

Published : Mar 26, 2023, 3:08 PM IST

بھوپال پولیس بھاری پولیس فورس کے ساتھ تین گاڑیوں میں وکرانت بھوریا کی گرفتاری کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچی، جہاں بڑی تعداد میں کانگریس کارکنوں نے وکرانت بھوریا کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

جھابوا: مدھیہ پردیش یوتھ کانگریس کے صدر وکرانت بھوریا کو آج بھوپال پولیس نے جھابوا کے گوپال کالونی میں واقع ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر کے بھوپال لے گئی۔ جی آر پی بھوپال کے ذرائع کے مطابق ایک دن پہلے وکرانت بھوریا اور دیگر کانگریسی کارکنوں نے بغیر کسی اعلان کے بھوپال کے حبیب گنج ریلوے اسٹیشن پلیٹ فارم نمبر ایک پر دکشن ایکسپریس ٹرین کو غیر اعلانیہ طور پر روک کر مسافروں کے سفر میں خلل ڈالا تھا۔ اس کے بعد جی آر پی اسٹیشن حبیب گنج میں آئی پی سی کی دفعہ 143 اور ریلوے پروٹیکشن ایکٹ کی دفعہ 144، 147 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ وکرانت بھوریا کو عدالت کے حکم کے مطابق گرفتار کیا گیا ہے۔

آج صبح بھوپال پولیس بھاری پولیس فورس کے ساتھ تین گاڑیوں میں وکرانت بھوریا کی گرفتاری کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچی، جہاں بڑی تعداد میں کانگریس کارکنوں نے وکرانت بھوریا کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا۔ کافی تگ و دو کے بعد بالآخر پولس وکرانت بھوریا کو گرفتار کرکے کار میں اپنے ساتھ لے جانے میں کامیاب ہوگئی۔ وکرانت بھوریا جھابوا کے کانگریس ایم ایل اے کانتی لال بھوریا کے بیٹے ہیں۔ وکرانت بھوریا نے اپنی گرفتاری پر کہا کہ بھوپال پولیس انہیں جھابوا سے گرفتار کرکے بھوپال لے جارہی ہے۔ کانگریسی گرفتاری سے نہیں ڈرتے۔ کانگریس کے لوگوں نے ملک کی آزادی کے دوران اپنی زندگی جیلوں میں گزاری ہے۔ ہم کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی فوج ہیں۔ مسٹر گاندھی کے ساتھ ہماری لڑائی نوجوانوں اور ملک کی لڑائی ہے، جو جاری رہے گی۔ چاہے بی جے پی ہم پر کتنے ہی مظالم ڈھائے۔

یہ بھی پڑھیں: Congress Workers Protest In Meerut: میرٹھ میں کانگریس کارکنان کا احتجاج

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.