ETV Bharat / state

Urdu Academy will honor Students مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی طالبات کا کریں گی اعزاز

author img

By

Published : Sep 17, 2022, 2:30 PM IST

مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی محکمۂ ثقافت ریاست کے ان طلبا وطالبات کا جنہوں نے اردو سبجیکٹ میں 90 فیصد سے زیادہ نمبرات لائے ہیں ان کا اعزاز و اکرام کرے گی۔ Madhya Pradesh Urdu Academy

مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی طالبات کا کریں گی اعزاز
مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی طالبات کا کریں گی اعزاز

بھوپال: مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی محکمۂ ثقافت نے ہر سال کی طرح امسال بھی صوبے کے ان طلبا وطالبات کا جنہوں نے اردو سبجیکٹ میں 90 فیصد سے زائد نمبرات حاصل کیے ان کا اعزاز و اکرام کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی کی ڈائریکٹر نصرت مہدی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ جن طالبات نے 2022 میں ہوئے امتحانات میں ہائی سیکنڈری اور ہائی اسکول میں اردو سبجیکٹ میں نمایاں نمبر حاصل کیے وہ اپنی مارک شیٹ مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی کے دفتر میں جلد سے جلد جمع کروا دیں۔ Madhya Pradesh Urdu Academy will honor Students

مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی طالبات کا کریں گی اعزاز

یہ بھی پڑھیں:

اردو اکیڈمی کے ڈائریکٹر نصرت مہدی نے بتایا کہ ہم کچھ سالوں سے دیکھ رہے ہیں ریاست کے طلبات میں اردو زبان کے تئیں بیداری پیدا ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم لگاتار دیکھ رہے ہیں اور ہمارے پروگرام جشن اردو میں بھی اردو زبان سے تعلق رکھنے والی طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا۔ اس لیے اب ہمیں نہیں لگتا کہ اردو کے لیے اب ریاست مدھیہ پردیش میں مایوسی کے حالات ہیں۔

مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی طالبات کا کریں گی اعزاز
مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی طالبات کا کریں گی اعزاز

ریاست مدھیہ پردیش میں اسکولوں میں اردو بھی اچھے سے پڑھائی جا رہی ہے اور طلباء بھی بڑے ذوق و شوق کے ساتھ اردو زبان کو پڑھ رہے ہیں۔ اس لیے ہم ان اردو پڑھنے والے بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ہر سال کی طرح اس سال بھی انہیں اردو اکیڈمی کے کسی بڑے پروگرام میں مدعو کریں گے اور اردو میں نمایاں نمبرات حاصل کرنے والے طلباء کا اعزاز و اکرام کریں گے۔ ڈاکٹر نصرت مہدی نے بتایا کہ ہمارا صرف ایک ہی مقصد ہے اردو زبان عام ہوں اور وہ پھلے پھولے تاکہ اردو زبان کو فروغ مل سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.