ETV Bharat / state

Madhya Pradesh Urdu Academy مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی کا گوشہ ادب کے تحت 'سلسلہ' پروگرام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 4, 2023, 9:20 AM IST

مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی اپنے مرحوم شاعروں اور ادیبوں کو یاد کرنے کے مقصد سے "سلسلہ" کے عنوان سے ریاست کے ہر ضلع میں پروگرام منعقد کر رہی اور اس شاندار پروگرام کے تحت انہیں یاد کر کے خراج عقیدت پیش کر رہی ہے۔ اکیڈمی کا اس طرح کے پروگرام کرانے کا مقصد نوجوان نسلوں کو ان مرحوم شعرا سے روبرو کرانا ہے۔ Madhya Pradesh Urdu Academy organizes Silsila Programme

Etv Bharat مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی کا گوشہ ادب کے تحت ’’ سلسلہ‘‘ پروگرام کا انعقاد
Etv Bharat مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی کا گوشہ ادب کے تحت ’’ سلسلہ‘‘ پروگرام کا انعقاد

مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی کا گوشہ ادب کے تحت ’’ سلسلہ‘‘ پروگرام کا انعقاد

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کی اردو اکیڈمی محکمہ ثقافت، ریاست کے ان ادیبوں اور شاعروں کو یاد کر رہی جو اس دینا کو الوداع کہہ گئے اور اس کے تئیں نئی نسل کو ان سے روبرو کروانے کے مقصد سے "سلسلہ" نامی پروگرام چلا رہی ہے، یہ پروگرام ریاست مدھیہ پردیش کے سبھی اضلاع میں منعقد کیا جا رہا، اسی سلسلے میں پروگرام "سلسلہ" کے تحت ریاست کے ضلع بیتول کے ویویکا نند وگیان مہا ودھیالے میں، گوشہ ادب کے ذریعے پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں بیتول کے معروف ادیب و شاعر نعیم کوثر اور علیم شوق کو یاد کیا گیا۔ اس موقع پر نوجوان شاعر چتراش کھرے نے اردو اکیڈمی کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی بہت بہترین کام کر رہی ہے، اکیڈمی کے ذریعے "تلاش جوہر" پروگرام کے تحت ایسے شاعر اور ادیب جو دور دراز بستے ہیں انہیں اسٹیج فراہم کرا رہی، یہی وجہ ہے کہ اکیڈمی کے ذریعے منعقد کیے جا رہے ہیں ان پروگراموں کے ذریعے بہترین شاعر و ادیب ریاست کے مختلف خطوں سے نکل نکل کر سامنے آرہے ہیں۔
بیتول ضلع میں ہوئے پروگرام "سلسلہ" میں شرکت کرنے آئے ممتاز شاعر اظہر بخش نے نعیم کوثر اور علیم شوق کے تعلق سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں ہی شخصیات کا بیتول میں اردو ادب کو آگے بڑھانے میں اہم کردار رہا ہے۔ بیتول کے علیم شوق صاحب کا نام بڑے استادوں میں شمار ہوتا ہے، نعیم کوثر بہت ہی بہترین شاعروں میں سے ایک تھے، انہوں نے بتایا کہ ضلع بیتول میں ہونے والے ادبی پروگراموں میں نعیم کوثر کا بڑا اہم کردار رہا ہے، ان کے بغیر کوئی بھی ادبی محفل ادھوری رہتی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ دونوں ہی شخصیات اپنے آپ میں نایاب ہیں۔ اس موقع پر بیتول کے موسیقار سنتوش چوبے نے بتایا کہ نعیم کوثر اور علیم شوق سے میں لمبے وقت سے جڑا ہوا تھا۔ اور نعیم کوثر ایک شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ بہت اچھے گلوکار بھی تھے اور ہماری موسیقی کی ٹیم میں شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اردو اکیڈمی کا اردو کے فروغ میں اہم کردار
ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع بیتول ہوئے پروگرام "سلسلہ" میں موجود ادیب و شاعروں اور سامعین نے مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی کے اس پروگرام کی ستائش کی اور کہا کہ اس طرح کے پروگراموں سے ہمیں ہمارے مرحومین کو یاد کرنے کا ایک اچھا موقع ملتا ہے، اس لیے اس طرح کے پروگرام ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.