ETV Bharat / state

Madhya Pradesh Corporation Election: کھنڈوا میں ایم آئی ایم امیدوار کی جیت

author img

By

Published : Jul 17, 2022, 1:53 PM IST

مدھیہ پردیش میں دو مرحلوں میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ اس دوران کھنڈوا میں اے آئی ایم آئی ایم کے امیدوار بلال پینٹر نے وارڈ نمبر 14 سے کامیابی حاصل کی ہے۔ AIMIM candidate Bilal Painter wins in Khandwa

کھنڈوا میں ایم آئی ایم امیدوار کی جیت
کھنڈوا میں ایم آئی ایم امیدوار کی جیت

ریاست مدھیہ پردیش میں 11 میونسپل کارپوریشنز کے میئرز کے ساتھ ساتھ کونسلرز کے ووٹوں کی بھی گنتی جاری ہے۔ کھنڈوا میں اسد الدین اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم سے بلال پینٹر نے چھترپتی شیواجی وارڈ-14 سے کامیابی حاصل کی ہے۔ تاہم تقریباً سبھی جگہوں پر بی جے پی آگے چل رہی ہے۔ AIMIM candidate wins in Khandwa

بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ریاست کے 11 میونسپل کارپوریشنوں میں میئر کے عہدے کے لیے کل 101 امیدوار میدان میں ہیں۔ پہلے مرحلے میں 11 میونسپل کارپوریشنز بھوپال، اندور، گوالیار، جبل پور، کھنڈوا، برہان پور، چِھندواڑہ، اجین، ساگر، سنگرولی اور ستنا نگر میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ Municipal elections in Madhya Pradesh

انتخابات کا پہلا مرحلہ 6 جولائی کو ہوا تھا، جس کی گنتی آج یعنی 17 جولائی کو ہو رہی ہے جب کہ دوسرے مرحلے کی پولنگ 13 جولائی کو ہوئی تھی، جس کی ووٹوں کی گنتی 20 جولائی کو ہوگی۔ پہلے اس کی تاریخ 18 جولائی مقرر کی گئی تھی لیکن 18 جولائی کو صدر جمہوریہ کے عہدے کے لیے ووٹنگ ہونی ہے۔ اس کے پیش نظر ریاستی الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے ووٹوں کی گنتی 20 جولائی کو کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاست میں 16 میونسپل کارپوریشن ہیں۔ MP Khandwa Nagar Nigam Election 2022 Results

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.