ETV Bharat / state

Madhya Pradesh Congress مدھیہ پردیش کانگریس انتخابی منشور پر میٹنگ

author img

By

Published : May 4, 2023, 6:17 PM IST

ریاست میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظرپردیش کانگریس کمیٹی نے انتخابی منشور پر ایک اہم اجلاس منعقد کیا جس میں کہا گیا کہ منشور سے ہر طبقہ کو مطمئین کیا جائے گا۔ کانگریس کا انتخابی منشور ریاستی انتخابات میں گیم چینجر ثابت ہوگا۔

مدھیہ پردیش کانگریس انتخابی منشور پر میٹنگ
مدھیہ پردیش کانگریس انتخابی منشور پر میٹنگ

مدھیہ پردیش کانگریس انتخابی منشور پر میٹنگ

بھوپال :ریاست مدھیہ پردیش کی کانگریس پارٹی نے نومبر۔ دسمبر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے تمام طبقات کے لئے ایک وعدہ نوٹ یعنی انتخابی منشور تیار کیا ہے۔ اس میں خواتین، کسانوں، نوجوانوں، درج فہرست ذاتوں، قبائل، عام طبقات اور ملازمین کے لئے پروویژن دیے گئے ہیں۔

کانگریس کی سینئر ترجمان سنگیتا شرما نے بتایا کے اس بار کانگریس خواتین شہری اور دیہی علاقوں کے لئے الگ الگ وعدہ نوٹ وچن پتر لا آئے گی۔ اس میں یہ بھی بتایا جائے گا کہ کون سا وعدہ کتنے عرصے میں پورا ہوگا۔ سابق وزیر اعلی کمل ناتھ کی رہائش گاہ پر ڈھائی گھنٹے تک جاری رہنے والی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ انتخابی منصور کے لئے ایک اور میٹنگ ہوگی، جس میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کی پردیش کانگریس کمیٹی کی میٹنگ میں کئی اہم فیصلے لئے گئے ہیں جس میں 500 روپے میں گیس سلنڈر، 1500 روپے خواتین کے لئے ماہانہ، ملازمین کے لئے پرانی پینشن کی بحالی کی اسکیمیں شامل کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:MLA Jitu Patwari Expelled کانگریس کے رکن اسمبلی جیتو پٹواری بجٹ سیشن کے بقیہ اجلاس کے لئے معطل

پردیش کانگریسی رہنما کے مطابق پارٹی کا انتخابی منشور آئندہ اسمبلی انتخابات میں گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے۔ کانگریس کے انتخابی منشور میں مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دیہی علاقوں کے لئے دہی سطح پر اور شہری سطح پر شہری علاقوں کے لیے ضرورت کے مطابق الگ الگ اسکیمیں بنائی جائیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.