ETV Bharat / state

Narendra Saluja Join BJP نریندر سلوجا بی جے پی میں شامل

author img

By

Published : Nov 25, 2022, 6:16 PM IST

سابق وزیراعلی کمل ناتھ کے قریبی نریندر سلوجا نے کانگریس پارٹی کو چھوڑ کر بی جے پی کا ہاتھ تھامنے کا اعلان کر دیا۔بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد انہوں نے کہاکہ وہ ان لوگوں کے ساتھ نہیں رہ سکتے ہیں جن پر ان کے مذہب کے لوگوں کے قتل کا الزام ہوNarendra Saluja Join BJP

نریندر سلوجا بی جے پی میں شامل ،مدھیہ پردیش کو بڑا دھچکا
نریندر سلوجا بی جے پی میں شامل ،مدھیہ پردیش کو بڑا دھچکا

بھوپال : ریاست مدھیہ پردیش میں راہل گاندھی کی بھارت جوڑوں یاترا کے دوران کانگریس کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ کمل ناتھ کے قریبی مانے جانے والے کانگریس کے سینئر رہنما ،ترجمان اور میڈیا انچارج بھارتی جنتا پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔ وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے انہیں پارٹی کی رکنیت دلوائیں۔Madhya Pradesh Congress Blow After Narendra Saluja Join BJP

نریندر سلوجا بی جے پی میں شامل ،مدھیہ پردیش کو بڑا دھچکا

واضح رہے کہ اندور میں خالصہ تنازعہ کے بعد دونوں کے بیچ دوریاں بڑھی تھی۔ دراصل کمل ناتھ گرو نانک دیو کی یوم پیدائش کے پروگرام میں شامل ہونے اندور کے خالصہ کالج گئے تھے۔ اس دوران پنجاب سے آئے کیرتنکار منپریت سنگھ نے کانپوری نے مخالفت کی تھی۔

بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہونے کے بعد نریندر سلو جانے کہاکہ مجھے کمل ناتھ جی نے سب سے پہلا عہدا دیا تھا۔جب سے میں ان کے ساتھ کھڑا رہا،مجھے کئی لوگوں نے کہا کہ 84 کے دنگوں میں ان کا نام شامل ہیں۔ پر میں نے لوگوں کی باتوں پر دھیان نہیں دیا۔ لیکن اندور میں گرو نانک دیو کے پروگرام میں کرتنکار نے جو لفظ کہے وہ میرے کانوں میں گونجتے رہے، ان کے لفظوں نے میری روح کو جھنجوڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں:Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا کھرگون کے کھیرڈا گاؤں سے دوبارہ شروع

انہوں نے مزید کہاکہ میں نے اس دن سے کمل ناتھ جی کے ساتھ نہ تو کام کیا نہ ہی ان سے ملا انہوں نے کہا کہ میں ایسے شخص کے ساتھ نہیں رہ سکتا جس پر میرے مذہب کے لوگوں کے قتل کا الزام ہو ایسی پارٹی اور ایسے لیڈر کو میں ٹھوکر مارتا ہوں ۔

اس موقع پر وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ نریندر سلوجہ بہت اچھی سوچ رکھنے والے رہنما ہے۔ آج وہ بھارتی جنتا پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔آج ایسے رہنما ہیں جو اپنی دلیلوں کے ادھار پر اپنی بات رکھتے ہیں۔Madhya Pradesh Congress Blow After Narendra Saluja Join BJP


ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.