ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش وقف بورڈ میں وقف کمشنر کی تقرری کی جائے: جمیعت علماء

author img

By

Published : Sep 17, 2021, 6:07 PM IST

Updated : Sep 17, 2021, 10:38 PM IST

مدھیہ پردیش جمیعت علماء کے صدر حاجی محمد ہارون نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقف بورڈ میں وقف کمشنر کی تقرری کی جائے اور ساتھ ہی ریاستی وقف املاک کا سروے کرایا جائے۔

مدھیہ پردیش وقف بورڈ میں وقف کمشنر کی تقرری کی جائے
مدھیہ پردیش وقف بورڈ میں وقف کمشنر کی تقرری کی جائے

مدھیہ پردیش نوابوں کا شہر ہے، ان نوابوں کے ذریعہ بڑے پیمانے پر زمین وقف کی گئی تھی۔ اس کے علاوہ عام لوگوں کے ذریعہ بھی زمینوں کو وقف کیا گیا تھا۔

مدھیہ پردیش میں کل 14 ہزار 570 وقف املاک درج ہے۔ لیکن بہت سی زمینوں پر ناجائز طریقے سے قبضے کیے گئے ہیں۔ انہی حالات کے مدنظر جمیت علماء مدھیہ پردیش کے صدر حاجی محمد ہارون کا مطالبہ ہے کہ جلد سے جلد وقف بورڈ میں وقف کمشنر کی تقرری کے ساتھ وقف جائیداد کا سروے کیا جائے۔

مدھیہ پردیش وقف بورڈ میں وقف کمشنر کی تقرری کی جائے

انہوں نے کہا کہ وقف کی گئی زمینوں پر ناجائز طریقے سے قبضے کیے گئے ہیں، اگر ان وقف املاک کا صحیح استعمال کیا جاتا ہے تو مسلم طبقے کی پسماندگی دور ہوسکتی ہے۔ لیکن افسوس ان ناجائز قبضے کو ہٹانے کے لیے نہ تو حکومت کی جانب سے کوشش کی جارہی ہے اور نہ ہی وقف بورڈ کے ذمہ داران کوئی قدم اٹھا رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کی ریاست کی تقریبا وقف املاک ناجائز قبضوں کا شکار ہے۔

ان کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ حکومت مدھیہ پردیش ان زمینوں کا سروے کرے، جس کا غیر قانونی طریقے سے قبضہ کیا گیا ہے۔ حکومت غیرقانونی قبضے کو ہٹائے اور ان زمین کو وقف بورڈ کے سپرد کرے۔

مزید پڑھیں:اندور: وزیر اعظم مودی کی سالگرہ پر خانقاہوں اور عبادت گاہوں میں کھانا تقسیم

واضح رہے کہ مدھیہ پردیش وقف بورڈ کی بنیاد 1961 میں رکھی گئی تھی اور 1962 میں وقف املاک کا سروے کیا گیا تھا۔ اس کے بعد سنہ 1984 اور پھر سنہ 2003 میں وقف املاک کا سروے کیا گیا۔ لیکن گزشتہ 18 برسوں سے وقف املاک کا سروے نہیں کیا گیا اور نہ ہی وقف بورڈ میں ایسے ذمہ دار کی تقریریں کی جو وقف بورڈ کی صحیح طریقے سے ذمہ داری اٹھائے۔

Last Updated : Sep 17, 2021, 10:38 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.