ETV Bharat / state

بھوپال: جشن یومِ آزادی قومی یکجہتی کے ساتھ منائی گئی

author img

By

Published : Aug 15, 2021, 10:45 PM IST

مدھیہ پردیش میں جمعیت علمائے ہند اور سد بھاؤنا منچ نے مشترکہ طور پر 75ویں یوم آزادی قومی یکجہتی کے ساتھ منائی۔ سبھی مذہبی رہنماؤں نے مل جل کر پرچم کشائی کی۔

بھوپال: جشن یوم آزادی قومی یکجہتی کے ساتھ منائی گئی
بھوپال: جشن یوم آزادی قومی یکجہتی کے ساتھ منائی گئی

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں جمعیت علماء ہند اور سد بھاؤنا منچ نے یوم آزادی کو قومی یکجہتی کے ساتھ منایا جس میں سبھی مذہبی رہنماؤں نے شرکت کی۔

جشن یوم آزادی قومی یکجہتی کے ساتھ منائی گئی

مذہبی رہنماؤں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کی اب سبھی لوگ ملک میں قومی یکجہتی کا پیغام دیں اور ملک کی ترقی میں حصہ لیں اور مذہبی منافرت سے باہر آکر آپسی بھائی چارے کا درس دیں اور مل جل کر رہیں۔

مزید پڑھیں: دگ وجے سنگھ کا سوال: کیسے ہوگا فلورٹیسٹ؟

جمعیۃ علمائے ہند کے صدر حاجی محمد ہارون نے کہا کہ' آج جس طرح سے قومی پرچم لہرایا گیا وہ ہمارے ملک کی خوبی ہے اور اسی خوبی کے ساتھ اگر ہم ملک میں رہتے ہیں تو قومی یکجہتی اور ہماری ایکتا قیامت تک قائم رہے گی'۔

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.