ETV Bharat / state

اندور میں 9 دن میں کورونا کے 1000 نئے مریض سامنے آئے

author img

By

Published : Aug 6, 2020, 3:26 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے متاثر 157 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

In 9 days, 1000 new cases of Corona were reported in Indore
اندور میں 9 دن میں کورونا کے 1000 نئے مریض سامنے آئے

اندور میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 8014 ہو گئی ہے، وہیں 325 افراد کورونا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ صوبے میں سب سے زیادہ کورونا سے متاثر مریض اندور میں سامنے آئے ہیں۔ انتظامیہ اور صحت عملہ اس سے تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔

محکمہ صحت کی کورونا بلیٹن کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کی جانچ کے 2060 نمونے لیے گئے تھے، جن میں سے 1882 مریضوں کی رپورٹ منفی آئی ہے، جبکہ 157 کی مثبت آئی۔

مزید پڑھیے: مدھیہ پردیش کے مشرقی حصے میں کچھ مقامات پر بارش

وہیں 12 نمونوں کو ریجیکٹ بھی کر دیا گیا۔ ضلع میں اب تک ایک لاکھ 47 ہزار 573 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے، ان میں سے 8614 افراد کورونا مثبت پائے گئے تو وہیں 5729 صحتیاب ہو کر ہسپتال سے گھر بھی لوٹے ہیں، جبکہ مرنے والوں کی تعداد 325 تک پہنچ گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.