ETV Bharat / state

Haath Se Haath Jodo Yatra مدھیہ پردیش میں ہاتھ سے ہاتھ جوڑو یاترا کا چھبیس جنوری سے آغاز

author img

By

Published : Jan 25, 2023, 8:26 AM IST

Haath se Haath Jodo Yatra
Haath se Haath Jodo Yatra

ریاست مدھیہ پردیش میں بھارت جوڑو یاترا کے بعد 26 جنوری سے کانگریس کی ہاتھ سے ہاتھ جوڑو یاترا کا آغاز ہونے جارہا ہے جس کے لیے کانگریس دفتر میں خاص میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ Haath se Haath Jodo Yatra start on January 26 in Madhya Pradesh

مدھیہ پردیش میں ہاتھ سے ہاتھ جوڑو یاترا کا چھبیس جنوری سے آغاز ہورہا ہے

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش میں 2023 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر 26 جنوری سے کانگریس پارٹی کی جانب سے ہاتھ سے ہاتھ جوڑو یاترا کا آغاز کیا جارہا ہے جس کے لیے ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے کانگریس دفتر میں اعلیٰ سطح کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس میٹنگ میں ریاست مدھیہ پردیش کے سبھی اضلاع کے کانگریس لیڈران اور کارکنان نے شرکت کی۔ منگل کے روز ہوئی میٹنگ کا مقصد تھا کہ جس طرح سے راہل گاندھی کے ذریعہ بھارت جوڑو یاترا شروع کی گئی جو کنیا کماری سے شروع ہو کر کشمیر میں جاکر 26 جنوری کو اختتام پذیر ہوگی۔ اسی طرح ریاست مدھیہ پردیش میں 26 جنوری کو بھوپال کے قریب مغلیہ چھاپ گاؤں سے کانگریس کی ہاتھ سے ہاتھ جوڑ کر یاترا کا آغاز ہونے جارہا ہے۔ ہاتھ سے ہاتھ جوڑو یاترا کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ کی قیادت میں نکالی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

کانگریس پارٹی کی ہاتھ سے ہاتھ جوڑو یاترا نکالنے کا مقصد ہے کہ ریاست کے عوام تک پہنچنا اور عوام کی آواز سننا اور ریاست کانگریس کو اقتدار میں لانے کے لیے پارٹی کی پالیسیوں کو عوام تک پہنچانا ہے۔ کانگریس کی اس یاترا میں صوبائی کانگریس کے سبھی سینئر لیڈر اور کانگریس کارکنان شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ ریاست مدھیہ پردیش میں اس سال یعنی 2023 میں اسمبلی انتخابات ہوں گے۔ یہی وجہ ہے کی کانگریس پارٹی اب اپنے انتخابی ایجنڈے کے تحت عوام تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ پچھلی بار کی طرح اس بار بھی کانگریس پارٹی اپنی حکومت صوبے میں قائم کر سکے۔ یہی وجہ ہے کی کانگریس پارٹی کے لیڈران اور کارکنان نے 2023 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے کمر کس لی ہے۔ یہی وجہ ہے کی کانگریس اپنے ایجنڈے کے تحت ہاتھ سے ہاتھ جوڑو یاترا کے ذریعہ عوام تک پہنچنا چاہتی ہیں۔

واضح رہے کہ 'بھارت جوڑو یاترا' کو عوام تک لے جانے کے لیے 26 جنوری کے بعد کانگریس بلاک سطح پر دو ماہ تک 'ہاتھ سے ہاتھ جوڑو' پد یاترا نکالے گی، جس کے ذریعہ بھارت جوڑو کا پیغام گھر گھر تک پہنچایا جائے گا۔ قبل ازیں اس سلسلے میں ریاستی صدور، ریاستوں میں کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے لیڈروں اور ریاستوں کے انچارج جنرل سکریٹریوں کی ایک میٹنگ جمعہ کو کانگریس ہیڈکوارٹر میں پارٹی صدر ملکارجن کھرگے کی صدارت میں منعقد ہوئی تھی جس میں تقریباً تمام ریاستوں کے لیڈران نے شرکت کی۔ میٹنگ کا اہتمام 'ہاتھ سے ہاتھ جوڑو' مہم کے سلسلے میں کیا گیا تھا۔ یہ مہم 26 جنوری کو بھارت جوڑو یاترا کے اختتام کے بعد شروع کی جائے گی۔

پارٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال اور قومی ترجمان پون کھیڑا نے میٹنگ کے بعد پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ کہ بھارت جوڑا یاترا پہلے ایک یاترا کے طور پر شروع ہوئی، پھر ایک مہم بن گئی اور اب ایک تحریک بن گئی ہے۔ پورے ملک میں بھارت جوڑو تحریک چل رہی ہے اور اب پورا ملک اس یاترا میں شامل ہو گیا ہے۔ ہر جگہ لاکھوں لوگ بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ بھارت جوڑو یاترا کا وسیع پیغام ملک میں پہنچ چکا ہے اور اس یاترا کے ذریعے جو تحریک ملی ہے اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، اس یاترا کے ختم ہونے کے بعد یہ تحریک ختم نہیں ہونی چاہیے اور اس کے لیے یہ پیغام ہر گھر تک پہنچنا ہے۔ یاترا کے اختتام کے بعد 26 جنوری سے ہاتھ سے ہاتھ جوڑو مہم شروع کی جائے گی۔ یہ ایک طرح کی یاترا ہوگی جو ہر بلاک پر دو ماہ تک چلائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:Bharat Jodo Yatra راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا قابل فخر، سونیا گاندھی

اس سے پہلے میٹنگ شروع کرتے ہوئے کھرگے نے کہا تھا کہ "یہ ریاستی کانگریس کے صدور اور قانون ساز پارٹیوں کے رہنماؤں کے ساتھ میری پہلی غیر رسمی ملاقات ہے۔ یہ میٹنگ "ہاتھ سے جوڑو ہاتھ" مہم کے سلسلے میں بلائی گئی ہے، لیکن اس سے پہلے میں آپ کو کچھ اہم باتیں بتانا چاہتا ہوں۔ پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس ختم ہو گیا ہے۔ ہم نے اپنی سطح پر عوام کے مسائل اٹھانے کی ہر ممکن کوشش کی۔ انہوں نے کہا تھا کہ ملک میں قومی سلامتی، مہنگائی اور بے روزگاری بڑے مسائل ہیں، لیکن حکومت اس پر سرے سے بات نہیں کرتی اور نہ ہی کسی سوال کا جواب دیتی ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ کانگریس پارلیمنٹ میں عوام کے مسائل کو اٹھانا چاہتی تھی اور سبھی نے اپنی سطح پر ان مسائل کو اٹھانے کی کوشش کی لیکن حکومت نے عوام کے مسائل سننے سے انکار کردیا۔ لیکن اب ہم بھارت جوڑا یاترا میں ہاتھ جوڑو یاترا شروع کرکے عوام تک جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.