Haath Se Haath Jodo campaign ہاتھ سے ہاتھ جوڑو مہم کے ذریعہ ہر گھر تک ہندوستان جوڑنے کا پیغام لے جائے گی کانگریس

author img

By

Published : Dec 23, 2022, 10:15 PM IST

بھارت جوڑو یاترا

پارٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال اور قومی ترجمان پون کھیڑا نے میٹنگ کے بعد پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہاکہ کہ بھارت جوڑا یاترا پہلے ایک یاترا کے طور پر شروع ہوا، پھر ایک مہم بن گئی اور اب ایک تحریک بن گئی ہے۔ پورے ملک میں بھارت جوڑو تحریک چل رہی ہے اور اب پورا ملک اس یاترا میں شامل ہو گیا ہے۔ ہر جگہ لاکھوں لوگ بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہو رہے ہیں۔Bharat Jodo Yatra

نئی دہلی، 'بھارت جوڑو یاترا' کو عوام تک لے جانے کے لیے 26 جنوری کے بعد کانگریس بلاک سطح پر دو ماہ تک 'ہاتھ سے ہاتھ جوڑو' پد یاترا نکالے گی، جس کے ذریعہ بھارت جوڑو کا پیغام گھر گھر تک پہنچایا جائے گا۔اس سلسلے میں ریاستی صدور، ریاستوں میں کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے لیڈروں اور ریاستوں کے انچارج جنرل سکریٹریوں کی ایک میٹنگ جمعہ کو کانگریس ہیڈکوارٹر میں پارٹی صدر ملکارجن کھرگے کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں تقریباً تمام ریاستوں کے لیڈران نے شرکت کی۔ میٹنگ کا اہتمام 'ہاتھ سے ہاتھ جوڑو' مہم کے سلسلے میں کیا گیا تھا۔ یہ مہم 26 جنوری کو بھارت جوڑو یاترا کے اختتام کے بعد شروع کی جائے گی۔Bharat Jodo Yatra

پارٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال اور قومی ترجمان پون کھیڑا نے میٹنگ کے بعد پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہاکہ کہ بھارت جوڑا یاترا پہلے ایک یاترا کے طور پر شروع ہوا، پھر ایک مہم بن گئی اور اب ایک تحریک بن گئی ہے۔ پورے ملک میں بھارت جوڑو تحریک چل رہی ہے اور اب پورا ملک اس یاترا میں شامل ہو گیا ہے۔ ہر جگہ لاکھوں لوگ بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا کا وسیع پیغام ملک میں پہنچ چکا ہے اور اس یاترا کے ذریعے جو تحریک ملی ہے اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، اس یاترا کے ختم ہونے کے بعد یہ تحریک ختم نہیں ہونی چاہیے اور اس کے لیے یہ پیغام ہر گھر تک پہنچنا ہے۔ یاترا کے اختتام کے بعد 26 جنوری سے ہاتھ سے ہاتھ جوڑو مہم شروع کی جائے گی۔ یہ ایک طرح کی یاترا ہوگی جو ہر بلاک پر دو ماہ تک چلائی جائے گی۔

اس سے پہلے میٹنگ شروع کرتے ہوئے کھرگے نے کہاکہ "یہ ریاستی کانگریس کے صدور اور قانون ساز پارٹیوں کے رہنماؤں کے ساتھ میری پہلی غیر رسمی ملاقات ہے۔ یہ میٹنگ "ہاتھ سے جوڑو ہاتھ" مہم کے سلسلے میں بلائی گئی ہے، لیکن اس سے پہلے میں آپ کو کچھ اہم باتیں بتانا چاہتا ہوں۔ پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس آج ہی ختم ہو گیا۔ ہم نے اپنی سطح پر عوام کے مسائل اٹھانے کی ہر ممکن کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں قومی سلامتی، مہنگائی اور بے روزگاری بڑے مسائل ہیں، لیکن حکومت اس پر سرے سے بات نہیں کرتی اور نہ ہی کسی سوال کا جواب دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس پارلیمنٹ میں عوام کے مسائل کو اٹھانا چاہتی تھی اور سبھی نے اپنی سطح پر ان مسائل کو اٹھانے کی کوشش کی لیکن حکومت نے عوام کے مسائل سننے سے انکار کردیا۔

مزید پڑھیں:Bharat Jodo Yatra راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا قابل فخر، سونیا گاندھی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.