ETV Bharat / state

MP Election 2023 امت شاہ کے چھندواڑہ دورے سے بھی بی جے پی کو کامیابی نہیں ملے گی، کمل ناتھ

author img

By

Published : Mar 26, 2023, 4:19 PM IST

کانگریس رہنما کمل ناتھ کہا کہ امت شاہ کی دورے سے ریاست بالخصوص چھندواڑہ انتخابات پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی سال 2018 میں اسمبلی انتخابات کے دوران چھندواڑا کا دورہ کیا تھا۔ اس کے بعد بھی کانگریس نے چھندواڑا علاقے کی تمام اسمبلی سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔

کمل ناتھ
کمل ناتھ

کمل ناتھ

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش میں آٹھ ماہ بعد اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔انتخابات کے پیش نظر تمام سیاسی جماعتیں انتخاب کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ بی جے پی اور کانگریس پارٹی اپنے رہنماؤں اور کارکنان کو بوتھ سطح پر پارٹی کو مستحکم کرنے کی ہدایت دے رہی ہیں۔ان سب کے علاوہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے ووٹروں کے اپنے حق میں راغب کرنے کے لیے طرح طرح کی مہم کا آغاز بھی کیا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع چھندواڑا جو کانگریس پارٹی کے رہنما اور ریاست کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ کا مضبوط گڑھ مانا جاتا ہے، اس انتخابی ڈویژن میں بی جے پی کو مضبوط کرنے کی ذمہ داری بھارتی جنتا پارٹی نے پارٹی کے سینئر رہنما اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو دی ہے۔

امت شاہ نے ضلع چھندواڑہ کا دورہ کیا،اور پارٹی کے سینئر رہنماؤں اور کارکنان سے مل کر انتخابی حکمت علمی پر تبادلہ خیال کیا۔امت شاہ کے اس دورہ پر کانگریس رہنما کمل ناتھ کہا کہ امت شاہ کی دورے سے اسمبلی انتخابات میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی سال 2018 میں اسمبلی انتخابات کے دوران چھندواڑا کا دورہ کیا تھا۔ اس کے بعد بھی کانگریس نے چھندواڑا علاقے کی تمام اسمبلی سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی آنے جانے سے بھی کوئی فرق نہیں پڑنے والا ہے۔ اور اس بار بھی ریاست مدھیہ پردیش میں کانگریس پارٹی بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنی حکومت بنائے گی۔ وہی ںریاست مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے امت شاہ کے اس دور پر کہا کہ ان کا دورہ ریاست مدھیہ پردیش کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ اور ریاست مدھیہ پردیش کے بھارتی جنتا پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان جس میں ایک نیا جوش نظر آ رہا ہے۔ انھوں نے کہا میں مدھیہ پردیش کی ساڑھے آٹھ کروڑ عوام کی جانب سے امت شاہ تہہ دل سے استقبال کرتا ہوں۔ ہمیں پورا بھروسہ ہے کی امت شاہ کے اس دورے سے ہمیں نئی طاقت نئی توانائی ملے گی۔

مزید پڑھیں: BJP Leader Joins Congress گوالیار میں بی جے پی کو جھٹکا، بی جے پی لیڈر کانگریس میں شامل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.