ETV Bharat / state

Muslim Organizations on Urdu Vacancies in MP: اردو کے ساتھ انصاف کرنے کا مطالبہ

author img

By

Published : Dec 22, 2021, 10:35 PM IST

اردو کے ساتھ انصاف کرنے کا مطالبہ
اردو کے ساتھ انصاف کرنے کا مطالبہ

مدھیہ پردیش میں اردو اساتذہ کی 18 سال بعد 18 اردو اساتذہ کی تقرری Appointment of Teachers پر جمعیت علماء میڈیا انچارج Jamiat Ulema Media Incharge حاجی محمد عمران نے کہا ریاست کے اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز میں اردو اساتذہ کی تقرری کے لئے جمعیت کے ذریعہ 20 برس سے تحریک چلائی جارہی ہے-

مدھیہ پردیش میں 18 سال بعد اردو اساتذہ کی 18 پوسٹ نکالی گئی جس کو لے کر مسلم تنظیموں میں صاف ناراضگی Resentment in Muslim Organizations نظر آ رہی ہے۔ بھوپال کی سماجی تنظیموں نے اس کے خلاف زبردست ردعمل دیا۔

اردو کے ساتھ انصاف کرنے کا مطالبہ

مدھیہ پردیش میں اردو اساتذہ کی 18 سال بعد 18 اردو اساتذہ کی تقرری پر جمیعت علماء میڈیا انچارج حاجی محمد عمران نے کہا ریاست کے اسکولوں،کالجوں اور یونیورسٹیوں میں اردو اساتذہ کی تقرری کے لئے جمعیت کے ذریعہ 20برس سے تحریک چلائی جارہی ہے-

حکومت نے 18 سال بعد 18 اساتذہ کی تقرری Appointment of 18 teachers after 18 years کا جو قدم اٹھایا ہے وہ بڑا ہی افسوسناک ہے- انہوں نے کہا جمعیت کا مطالبہ ہے کہ اس سرکولر پر ایک بار پھر غور و فکر کیا جائے تاکہ اردو کے ساتھ ناانصافی نہ ہو-

بھوپال کی سینئر اردو صحافی مشاہد سعید کہتے ہیں کہ یہ مضحکہ خیز بات ہے کہ مسلم طبقہ کو 18 سال بعد کچھ دیا ہے تو وہ صرف 18 اردو اساتذہ کی تقرری جو اردو اور اردو زبان کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے اس معاملے پر حکومت کو بہت سنجیدگی کے ساتھ غور کرنا چاہیے -

بھوپال کی تنظیم مسلم مہا سبھا کے صدر منور خان کہتے ہیں کہ حکومت نے وہ پرانی کہاوت اونٹ کے منہ میں زیرہ کو صحیح کر دکھایا ہے-

انہوں نے کہا ریاست کی کچھ جگہوں پر حالات اس قدر خراب ہے کہ اردو اساتذہ کی تقرری کے باوجود اسکولوں اور کالجوں میں اردو کلاس نہیں لگائی جا رہی ہے- جبکہ اس کی شکایت حکومت میں ہر جگہ کی جا چکی ہے پر اس پر کہیں بھی کسی بھی طرح کی سنوائی نہیں کی جا رہی ہے-

انہوں نے کہا کہ حکومت دکھاوا نہ کرے بلکہ اس پر عمل کرکے دکھائے-بھارتیہ جنتا پارٹی اقلیتی سیل کے ذمہ دار توفیق خان کہتے ہیں کے اردو اساتذہ کی جہاں جہاں ضرورت ہے حکومت وہاں پر اردو اساتذہ کی تقرری برابر کر رہی ہے- اور اس بار یہ 18اردو کی پوسٹ صرف حکومت کی جانب سے آغاز ہے- اور اب جیسے جیسے حکومت کے سامنے اردو کے لیے خالی جگہ آئے گی وہاں وہاں اردو اساتذہ کی تقرری ضرور کی جائے گی- توفیق خان نے کہا ریاست میں اردو پڑھنے والوں کی تعداد دن بدن کم ہوتی جا رہی ہے ایسے میں حکومت پر الزام تراشی کرنا غلط ہے-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.