ETV Bharat / state

Assembly Election In MP ٹکٹ کو لے کر کانگرس لیڈران کا احتجاج

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 25, 2023, 3:02 PM IST

مدھیہ پردیش میں 17 نومبر کو اسمبلی انتخابات ہونے ہیں اور کانگرس نے اپنی دوسری فہرست بھی جاری کر دی ہے۔ لیکن کانگرس کی فہرست جاری ہونے کے بعد ٹکٹ نہ ملنے پر کانگرس لیڈران اور کارکنان لگاتار احتجاج کر ہنگامہ کر رہے ہیں۔

ٹکٹ کو لے کر کانگرس لیڈران کا احتجاج
ٹکٹ کو لے کر کانگرس لیڈران کا احتجاج

ٹکٹ کو لے کر کانگرس لیڈران کا احتجاج

بھوپال : مدھیہ پردیش میں 17 نومبر کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کو لے کر سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئیں ہیں۔ایک یا دو سیٹوں کو چھوڑ کر بھارتیہ جنتا پارٹی - کانگرس نے تقریبا تمام سیٹوں پر اپنے اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ لیکن امیدواروں کی اس فہرست کو لے کر ہنگامہ برپا ہے۔ کانگرس اور بھارتی جنتہ پارٹی اس سے اچھوتی نہیں ہیں۔ دونوں پارٹیوں کے ناخوش کارکن بھوپال میں اپنی سیاسی پارٹیوں کے دفاتر اور اپنے بڑے لیڈروں کے گھر پہنچ کر اپنی ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں۔

کانگرس کی دوسری فہرست جاری ہونے کے بعد سے ہی ہنگامہ برپا ہے۔ ٹکٹوں کی تقسیم سے ناخوش و ناراض لوگ ہنگامہ برپا کر رہے ہیں۔ جہاں کانگرس لیڈر اور کارکنان کمل ناتھ کے بنگلے پر جا کر اپنی ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں، کپڑے پھاڑ رہے ہیں اور ہنومان چالیسہ پڑھ رہے ہیں، تو کچھ کانگرس کی دفتر پر جا کر توڑ پھوڑ کر رہے ہیں۔ دراصل کانگرس نے اسمبلی نمبر 46 نیواری میں امت رائے کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔

اس کے بعد علاقے کے کئی کانگرسی کارکن ناراض ہیں۔ مختلف مقامات پر ان کے پتلے جلائے جا رہے ہیں اور ان کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔ صورتحال یہ ہے کہ یہاں سے ٹکٹ کا مطالبہ کرنے والے زیادہ تر دعوی دار اکٹھے ہو گئے ہیں اور صرف امیت رائے کی مخالفت کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ہم میں سے کسی ایک کو ٹکٹ دو لیکن امیت رائے کو بدل دو۔ نیواری میں ناراضگی کا اظہار کرنے کے بعد سینکڑوں ناخوش اور ناراض کانگریسی لیڈر اور کارکن بھوپال پہنچ گئے۔

انہوں نے دگ وجے سنگھ اور کانگرس کی ریاستی انچار رندیپ سرجے والا سے ملاقات کی۔ اس کے بعد نیواری سے کانگرس ٹکٹ کے امیدوار جنیش پٹریا کے درجن بھر حامی کانگرس دفتر پہنچے۔ اس دوران ایک شخص کافی دیر تک ہنگامہ کرتا رہا۔ نیواری سے ٹکٹ کی دعویداری اور مدھیہ پردیش کے سابق گورنر رام نریش یادو کے پوتے کی بیوی روشنی یادو اپنے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ بھوپال پہنچی، اور جہاں انہوں نے دگ وجے سنگھ اور سرجے والا سے ملاقات کی۔

روشنی یادوں نے کہا کہ کانگرس نے بھارتی جنتس پارٹی عہدے دار کو ٹکٹ دیا ہے، وہ ایک لینڈ مافیا ہے جسے کوئی نہیں جانتا جس کی وجہ سے پورے نیواری میں غصہ ہے۔ اگر ٹکٹ نہیں بدلا گیا تو نیواری اور اس پاس کے علاقوں میں کانگرس کو نقصان ہوگا۔ دراصل ٹکٹوں کی تقسیم کے بعد بیرسیا اسمبلی سے احتجاج شروع ہو گیا تھا۔ دگ وجے سنگھ کے حامی رام بھائی مہر جو گزشتہ 20 سالوں سے یہاں سے ٹکٹ کا مطالبہ کر رہے ہیں.اس سے دکھی رام بھائی مہر اپنے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ کمل ناتھ کے بنگلے پہنچے اور بنگلے کے گیٹ پر بیٹھ کر ہنومان چالیسہ پڑھا۔ رام بھائی کے ساتھ آنے والے حامیوں نے اپنے بال منڈوائے، اپنے کپڑے پھاڑ دیے اور کمل ناتھ سے ٹکٹ تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:Assembly Election 2023 مدھیہ پردیش کے 230 حلقوں کے لیے نامزدگی کا عمل شروع

وہیں ضلع شجال پور اسمبلی سے یوگندر سنگھ کو ٹکٹ نہ دیے جانے سے ناراض کانگرس کے سینکڑوں کارکن کمل ناتھ کے بنگلے پر پہنچ گئے اور ہنگامہ آرائی کی۔ وہیں ضلع بران پور میں بھی مسلم سماج کے لوگوں نے اور کانگرس کے اقلیتی سیل کے لیڈران نے کانگرس کے ذریعے سرندرسینگ شیرا کو دی ہوئی ٹکٹ کی بھی مخالفت کی اور کسی مسلم لیڈر کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ کیا۔ وہیں احتجاجیوں کی بھیڑ اتنی زیادہ تھی کہ پولیس کو بھی انہیں قابو کرنے میں دشواری ہوئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.