ETV Bharat / state

Assembly Election 2023 مدھیہ پردیش کے 230 حلقوں کے لیے نامزدگی کا عمل شروع

مدھیہ پردیش کے 230 حلقوں کے لیے نامزدگی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ چھتیس گڑھ میں بھی دوسرے مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ چھتیس گڑھ میں پہلے مرحلے کے لیے 294 امیدواروں نے نامزدگی کا پرچہ داخل کیا ہے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 21, 2023, 4:22 PM IST

چھتیس گڑھ میں پہلے مرحلے کے لیے 294 امیدوار

بھوپال، رائے پور: مدھیہ پردیش اسمبلی الیکشن کی 230 اسمبلی سیٹوں کے لیے نامزدگی کا عمل آج سے شروع ہو گیا ہے۔ چیف الیکٹورل آفیسر انوپم راجن نے کہا کہ 30 اکتوبر نامزدگی فارم بھرنے کی آخری تاریخ ہوگی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 31 اکتوبر کو ہوگی۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 2 نومبر ہے۔ پوری ریاست میں 17 نومبر کو ووٹنگ کا عمل ایک ہی مرحلے میں مکمل ہوگا۔ ووٹوں کی گنتی 3 دسمبر کو ہوگی۔ کاغذات نامزدگی داخل کرتے وقت، عام امیدواروں کو 10،000 روپے اور درج فہرست ذات اور قبائل کو 5000 روپے ضمانت کی رقم جمع کرنی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

MP Assembly Election 2023 مدھیہ پردیش میں کانگریس کے اٹھاسی امیدواروں کی دوسری فہرست جاری

کاغذات نامزدگی بھرنے کے لیے آنے والے امیدوار کے ساتھ ریٹرننگ آفیسر (آر او) کے کمرے میں صرف چار افراد ہی داخل ہو سکیں گے۔ 100 میٹر کے اندر صرف تین گاڑیوں کو داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔ کاغذات نامزدگی بھرنے کا عمل صبح 11 بجے سے دوپہر 3 بجے تک جاری رہے گا۔ 3 بجے کے بعد کسی بھی شخص کو کمرے میں داخل ہونے یا دستاویزات لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

امیدواروں کو کاغذات نامزدگی کے وقت تمام متعلقہ اور ضروری دستاویزات کے ساتھ آنا ہوگا جیسے سیکیورٹی ڈپازٹ کا ثبوت، فارم-اے اور بی، حلف نامہ وغیرہ۔ اگر امیدوار اس حلقے کا ووٹر نہیں ہے جہاں سے وہ الیکشن لڑ رہا ہے تو امیدوار کو متعلقہ حلقے کی ووٹر لسٹ کی کاپی یا ووٹر لسٹ کے متعلقہ حصے کی تصدیق شدہ کاپی جمع کرانی ہوگی۔ ایک امیدوار ایک ہی حلقے کے لیے 4 کاغذات نامزدگی جمع کرا سکتا ہے۔ ان کو ایک ساتھ یا الگ الگ داخل کیاجاسکتا ہے۔ نامزدگی کے عمل کی ویڈیو گرافی بھی کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے امیدواروں کو آن لائن نامزدگی بھرنے کے ساتھ ساتھ ریلی، میٹنگ، عارضی دفتر سمیت دیگر اجازت نامے لینے کے لیے آن لائن سہولت فراہم کی ہے۔ اس کے لیے امیدواروں کو سوویدھا پورٹل کا استعمال کرنا ہوگا۔ امیدوار سوویدھا پورٹل کے ذریعے سکیورٹی کی رقم آن لائن بھی جمع کر سکتے ہیں۔

چھتیس گڑھ میں دوسرے مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن جاری

چھتیس گڑھ میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے گورنر وشو بھوشن ہری چندن کے ذریعہ آج نوٹیفکیشن جاری کرنے کے ساتھ ہی اس مرحلے کے لیے نامزدگی کی کارروائی شروع ہوگئی۔ ریاستی الیکشن افسر کے دفتر سے موصولہ اطلاع کے مطابق دوسرے مرحلے کے 70 اسمبلی حلقوں کے لیے نامزدگی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ اس مرحلے میں رائے پور، بلاس پور، درگ اور سرگوجا ڈویژن کے کل 70 اسمبلی حلقے شامل ہیں۔

اس مرحلے کے لیے امیدوار 30 اکتوبر تک اپنے کاغذات نامزدگی داخل کر سکتے ہیں۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ 31 اکتوبر کو ہوگی اور امیدوار 2 نومبر تک اپنے نام واپس لے سکتے ہیں۔ دوسرے مرحلے کے لیے 17 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ پہلے اور دوسرے مرحلے کے ووٹوں کی گنتی 03 دسمبر کو ہوگی۔ پہلے مرحلے میں کل 20 اسمبلی سیٹوں کے لیے نامزدگی کا عمل گزشتہ روز مکمل ہوچکا ہے۔الیکشن کمیشن ریاست کی کل 90 اسمبلی سیٹوں کے لیے دو مرحلوں میں ووٹنگ کرا رہا ہے۔

چھتیس گڑھ میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے کل 294 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی کل آخری تاریخ گزرچکی ہے۔ ریاستی الیکشن آفس سے موصولہ اطلاع کے مطابق کل 20 اسمبلی حلقوں کے لیے نامزدگی کے آخری دن 254 پرچہ نامزدگی داخل کیے گئے، اس طرح پہلے مرحلے میں ہونے والے انتخابات کے لیے کل 294 امیدواروں نے 455 پرچہ نامزدگی داخل کیے ہیں۔

گزشتہ روز راج نندگاؤں اسمبلی حلقہ میں 33، کوردھا میں 29، پنڈاریہ میں 20، بھانوپرتاپ پور میں 15، جگدل پور اور دنتے واڑہ میں 14-14، ڈونگر گڑھ اور انٹا گڑھ میں 12-12، خیرا گڑھ اور کونڈاگاؤں میں 11-11، بیجاپور اور کونٹا میں 10-10، چتر کوٹ میں 9، نارائن پور اور خوجی میں 8-8، کانکیر اور کیشکل میں 7-7، بستر اور موہلا-مان پور میں 6-6 کاغذات نامزدگی داخل کیے گئے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ آج ہوگی اور امیدوار 23 اکتوبر تک اپنے نام واپس لے سکیں گے۔ پہلے مرحلے میں 07 نومبر کو کل 20 اسمبلی حلقوں کے لیے ووٹنگ ہوگی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.