ETV Bharat / state

Aziz Qureshi On Soft Hindutva عزیز قریشی کا پرینکا گاندھی پر طنز

author img

By

Published : Jun 13, 2023, 2:13 PM IST

کانگریس کے سینئر رہنما عزیز قریشی
کانگریس کے سینئر رہنما عزیز قریشی

کانگریس کے سینئر رہنما عزیز قریشی نے کہا کہ کانگریس سمیت دیگر پارٹیاں سمجھتی ہیں کہ اگر صرف مسلمانوں کو خوش کرنے کی کوشش کی تو ہندو ناراض ہوجائیں گے، اس لئے کانگریس نرم ہندتوا کی بات کر رہی ہے۔Aziz Qureshi warns priyanka gandi

بھوپال: سابق گورنر اور کانگریس کے سینئر رہنما عزیز قریشی نے پارٹی کے نرم ہندتوا پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس خوفزدہ ہے کہ اگر اس نے مسلمانوں کی بات کی تو ہندو ہمارے خلاف ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آپ مجھے پارٹی سے نکال سکتے ہیں لیکن میں خبردار کر رہا ہوں کہ اگر مسلمان نہیں رہے گا تو کوئی آپ کے ساتھ نہیں ہوگا۔ مدھیہ پردیش میں کانگریس کے انتخابی مہم کے لیے جبل پور پہنچی پرینکا گاندھی کا گوری گھاٹ پر پوجا اور ہندتوا کی بات کرنا کیا کانگریس کو نقصان پہنچا سکتا ہے؟ کیا نرم ہندوتوا کی مخالفت کانگریس کے اندر ہی شروع ہو گئی ہے؟

پارٹی کے رہنما اور سابق گورنر عزیز قریشی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس ہو یا سماج وادی پارٹی، یہ پارٹیاں خوفزدہ ہیں کہ اگر وہ صرف مسلمانوں کے لیے بات کریں گی تو ہندو ہمارے خلاف ہو جائیں گے۔ میں ان جماعتوں کو متنبہ کرنا چاہتا ہوں کہ اگر آپ کو نکالنا ہے تو مجھے پارٹی سے نکال دو، لیکن میں مسلمان کی آواز اٹھاؤں گا، مسلمان کسی کا غلام نہیں ہے، لیکن اگر آپ نے بھی آواز نہیں اٹھائی تو وہ تمہارے خلاف ہو جائے گا۔

مزید پڑھیں:۔ Priyanka in MP Poll Campaign شیوراج سنگھ کے بدعنوانی کی فہرست پی ایم مودی کی گالیوں سے زیادہ لمبی ہے، پرینکا گاندھی

انہوں نے کہا کہ اگر کانگریس ان کے حق کے لئے آواز نہیں اٹھاتی ہے تو ممکن ہے کہ وہ بی جے پی سے سمجھوتہ کر لے گی۔ مسلمان کو سرکاری نوکری نہیں ملتی، بینک سے قرض نہیں ملتا، اس کے لیے کب اور کس نے آواز اٹھائی ہے؟ اس لیے ممکن ہے کہ وہ بی جے پی سے سمجھوتہ کر لیں۔انہوں نے مسلمانوں کی معاشی اور سماجی حالت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایک بات انہیں ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ اگر مسلمان ساتھ نہیں رہیں گا تو کوئی ساتھ نہیں رہے گا۔ ان جماعتوں کو وقت پر اپنی آنکھیں کھولنی چاہئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.