ETV Bharat / state

Surya Namaskar Challenged in HC: جبل پور ہائی کورٹ نے آج سوریہ نمسکار پر سماعت کی

author img

By

Published : Feb 3, 2022, 6:11 PM IST

جبل پور ہائی کورٹ نے آج سوریہ نمسکار پر سماعت کی
جبل پور ہائی کورٹ نے آج سوریہ نمسکار پر سماعت کی

مدھیہ پردیش کے اسکولز میں طلباء اور اساتذہ پر سوریہ نمسکار میں شامل ہونے کے حوالے سے عدالت عالیہ میں داخل پیٹیشن Surya Namaskar challenged in HC پر آج سماعت ہوئی۔

بھوپال: ملک میں سوریہ نمسکار اختیاری ہونے کے باوجود مدھیہ پردیش کے اسکولز میں طلباء اور اساتذہ پر سوریہ نمسکار میں شامل ہونے کے لئے زور دیا جارہا ہے Surya Namaskar in schools challenged in HC جس کے خلاف کانگریس کے رکن اسمبلی عارف مسعود نے عدالت عالیہ میں ایک پیٹیشن دائر کی تھی جس پر آج سماعت ہوئی۔

اطلاعات کے مطابق بھوپال کانگریس کے رکن اسمبلی عارف مسعود کی جانب سے گزشتہ دنوں ہائی کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی تھی Surya Namaskar Challenged in HC جس میں کہا گیا تھا کہ آزادی کے امرت مہوتسو کے موقع پر راشٹریہ یوگاسن اسپورٹس فیڈریشن نے یکم جنوری سے 7 فروری تک سوریہ نمسکار پروگرام کا انعقاد کیا ہے۔

اس پروگرام میں ملک کے تین ریاستوں سے 30 ہزار ادارے اور 3 لاکھ طلباء کو شامل کیا گیا ہے۔ پروگرام کے تحت یوم جمہوریہ کے موقع پر ترنگے کے سامنے میوزیکل سوریہ نمسکار پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔

ویڈیو

عرضی میں یہ بھی الزام عائد کیا گیا ہے کہ یونیورسٹی گرانٹ کمیشن کی جانب سے اعلی تعلیمی اداروں اور اس سے وابستہ کالجز کو سوریہ نمسکار پروگرام میں شامل ہونے کے تعلق سے نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جب کہ اسلامی عقیدے کے مطابق سوریہ نمسکار کو سورج کی پوجا مانا جاتا ہے جو اسلام کے مطابق جائز نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:

عرضی میں ہائی کورٹ کے ذریعہ سابقہ میں دیے گئے فیصلے کا بھی حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سوریہ نمسکار میں شامل ہونا لازمی نہ ہو کر اختیاری ہونا چاہیے۔

اس سلسلے میں جبل پور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس روی وجےکمار ملیمتھ اور جسٹس پی کے کورو کی ڈبل بینچ نے ابتدائی سنوائی اگلی سماعت 8 next hearing on February 8 فروری کو طے کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.