FIR Against Haj Committee حاجیوں سے زائد رقم وصول کرنے کا الزام، حج کمیٹی کے خلاف تھانے میں شکایت

author img

By

Published : May 17, 2023, 12:20 PM IST

Updated : May 18, 2023, 11:32 AM IST

FIR Against Haj Committee

بھوپال سے رکن اسمبلی عارف مسعود نے سینٹرل حج کمیٹی آف انڈیا اور حج کمیٹی بھوپال کے ذمہ داروں کے خلاف حاجیوں سے زائد رقم وصول کرنے پر تھانہ کوہ فضا میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عازمین کے ساتھ حکومتوں نے دھوکہ کیا ہے۔

حاجیوں سے زائد رقم وصول کرنے کا الزام، حج کمیٹی کے خلاف تھانے میں شکایت

بھوپال: رکن اسمبلی اور حج کمیٹی کے رکن عارف مسعود نے عازمین حج سے زائد رقم لینے پر مرکزی حج کمیٹی کے صدر اے پی عبداللہ کٹی اور ریاستی حج کمیٹی کے صدر رفعت وارثی سمیت ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے آج پولس تھانہ کوہ فضا پہنچے اور کوہ فضا تھانے کو اس معاملہ سے متعلق ثبوت بھی دیے, جس پر اسٹیشن انچارج نے درخواست کے نکات کا جائزہ لینے کے بعد مقدمہ درج کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ درخواست میں مرکزی اسمبلی کے رکن اسمبلی عارف مسعود نے کہا کہ حج 2023 میں بھوپال امبارکیشن پوائنٹ سے سفر کرنے والے عازمین حج کے کرایوں کی فہرست 06/05/2023 کو حج کمیٹی آف انڈیا نے جاری کیا تھا، جس میں ممبئی سے سفر کرنے والے مسافروں اور بھوپال سے سفر کرنے والے مسافروں کے مقابلے میں تقریباً 67,972 روپے زیادہ ادا کرنا ہے۔

وہیں بھوپال اور اندور کو اقلیتی بہبود کی وزارت، حکومت ہند کی طرف سے امبارکیشن پوائنٹ بنایا گیا تھا، پھر کرایہ میں اتنی بڑی رقم کے فرق کی اطلاع عازمین حج کو کیوں نہیں دی گئی۔ حج پر جانے والے عازمین کو 2 قسطوں کے جمع ہونے کے بعد، حج کمیٹی آف انڈیا نے ایک سرکلر جاری کیا جس میں اضافی رقم کے بارے میں بتایا گیا، جو عازمین حج کے ساتھ براہ راست دھوکہ دہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ حج کمیٹی آف انڈیا نے ناجائز منافع کمانے کے مقصد سے عالمی ٹینڈرنگ نہ کرتے ہوئے ڈیفالٹر ایئر لائنز کے ساتھ ملی بھگت کرتے ہوئے حاجیوں کو حج پر بھیجنے کا ٹھیکہ دیا جو عازمین کے ساتھ سیدھا دھوکہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسری صورت میں، اگر مسافروں کو کرایہ کے بارے میں پیشگی اطلاع دے دی جاتی تو وہ بھوپال ایمبارکیشن پوائنٹ سے سفر شروع کرنے کے بجائے براہ راست ممبئی سے اپنا سفر شروع کر دیتے۔ عارف مسعود نے کہا کہ مدھیہ پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی کا رکن ہونے کے ناطے میں نے وزیر اقلیتی امور حکومت ہند جناب اے پی عبداللہ کٹی کو مطلع کیا ہے۔ چیئرمین سنٹرل حج کمیٹی ممبئی اور چیئرمین مدھیہ پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی جناب رفعت وارثی سے کرایہ کم کرنے اور گلوبل ٹینڈرنگ کرانے کی بھی اطلاع دی اور درخواست کی۔ لیکن کوئی کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے میں نے مدھیہ پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی کے رکن کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، اس کے باوجود آج تک کوئی موثر کارروائی نہیں کی گئی۔ تاہم کئی دیگر ریاستوں سے سنٹرل حج کمیٹی کو زیادہ کرایہ وصول کرنے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم آج ایف آئی آر کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Mohammad Saleem Hizb ut Tahrir حزب التحریر سے مبینہ تعلقات کے الزام میں گرفتار سوربھ راج ویدیہ کیسے بنا محمد سلیم ۔۔۔۔؟

Last Updated :May 18, 2023, 11:32 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.