ETV Bharat / state

Bhopal Gas Tragedy بھوپال گیس سانحہ متاثرین نے دستخطی مہم کا آغاز کیا

author img

By

Published : Sep 25, 2022, 4:13 PM IST

Bhopal Gas Tragedy
بھوپال گیس سانحہ متاثرین نے دستخط مہم کا آغاز کیا

مدھیہ پردیش کے بھوپال میں ہوئے گیس حادثہ کے متاثرین نے دستخطی مہم کا آغاز کیا ہے۔ ایک لاکھ دستخط کے ساتھ گیس متاثرین اضافی معاوضے کا مطالبہ کریں گے۔ Bhopal gas tragedy survivors to collect 1 lakh signatures

بھوپال: مدھیہ پردیش کے بھوپال میں دو اور تین دسمبر 1984 کی درمیانی رات ہوئے گیس سانحہ Bhopal Gas Tragedy کے متاثرین کا اضافی معاوضہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ 12 سال کے لمبے انتظار کے بعد سپریم کورٹ میں شروع ہونے والی سماعت سے گیس متاثرین کو جہاں علاج و معاوضہ کو لیکر نئی امید جگی ہے وہیں مرکزی اور صوبائی حکومتوں کے موقف سے گیس متاثرین سخت ناراض ہیں۔Bhopal Gas Tragedy

بھوپال گیس سانحہ متاثرین نے دستخط مہم کا آغاز کیا

بھوپال گیس متاثرین نے اپنے مطالبات کو لیکر بھوپال میں دستخط مہم شروع کی ہے تاکہ علاج اور معاوضہ کو لیکر زمینی حقیقت کو عدالت کے ساتھ وزیر آعظم اور مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ کو پیش کیا جائے سکے۔

بھوپال گیس متاثرین کے لئے کام کرنے والی سماجی تنظیم بھوپال گروپ فار ایکشن اینڈ انفارمیشن کی کنوینر رچنا ڈھنگرا نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 12 سال کے لمبے انتظار کے بعد سپریم کورٹ نے اضافی معاوضہ کے مطالبہ پر سماعت کر رہی ہے۔ جن گیس متاثرین کو برسوں پہلے پچیس پچیس ہزار روپیے معاوضہ کے طور پر دیا گیا، مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑرہا ہے کہ انہیں لیکر ہماری دونوں حکومتیں (مرکزی اور صوبائی) عدالت کو گمراہ کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں پانچ ججوں کی بینچ معاملے کی سماعت کرے گی اور امید ہے کہ گیس متاثرین کو عدالت سے انصاف ملے گا۔ وہیں گیس متاثرین کے درمیان دستخط مہم شروع کی گئی ہے تاکہ حکومت کے موقف کا پردہ فاش کیا جا سکے ۔گیس متاثرین کے علاج و معاوضہ کو لیکر اس دستخط مہم کے دستاویزات کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ سی ایم شیوراج سنگھ اور عدالت میں بھی پیش کیا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں: Bhopal Gas Tragedy مرکز معاوضہ بڑھانے کی عرضی پر پوزیشن واضح کرے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.