ETV Bharat / state

بھوپال گیس سانحہ کی برسی، متاثرین ہنوز انصاف کے منتظر

author img

By

Published : Dec 3, 2020, 5:50 PM IST

بھوپال گیس سانحہ کے 36 سال مکمل ہوگئے، لیکن اس کے باوجود گیس متاثرین انصاف کے لیے آج بھی در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔

bhopal gas tragedy 36th anniversary
بھوپال گیس سانحہ کی برسی

بھوپال گیس سانحہ کی 36ویں برسی کے موقع پر گیس متاثرین کے ذریعہ سیاہ رات کو یاد کرنے اور اپنوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ آج صبح سے جاری ہے۔

دیکھیں ویڈیو

دو اور تین دسمبر 1984 کی درمیانی رات کو یونین کاربائیڈ کے کارخانے سے نکلنے والی ایم آئی سی زہریلی گیس سے ہزاروں لوگوں کی موت ہوئی تھی اور لاکھوں آج ابھی بھی زہریلی گیس کے اثرات سے موت و حیات کی کشمکش میں ہیں۔

بھوپال گیس سانحہ کو دنیا کا سب سے بڑا صنعتی حادثہ کہا جاتا ہے۔ اس حادثے میں سپریم کورٹ کی رپورٹ کے مطابق سانحے کی رات 15273 لوگوں کی موت ہوئی تھی، جبکہ پانچ لاکھ 472 ہزار افراد زہریلی گیس سے متاثر ہوئے تھے۔

خاص بات یہ ہے کہ دنیا کے سب سے بڑے صنعتی حادثے کے متاثرین کو صوبائی اور مرکزی حکومتوں کے ذریعہ کچھ بھی نہیں دیا گیا۔

وہیں جب اس گیس پلانٹ کی بات کی جاتی ہے تو یہ پلانٹ پرانے بھوپال میں اب بھی موجود ہے، جہاں ہندو اور مسلمان دونوں کی آبادی کا تناسب برابر ہے۔ وہیں جب مسلم گیس متاثرین کی بات کرتے ہیں تو پیش کیے گئے اعداد و شمار میں مسلم آبادی سرکار کے مطابق 75 فیصد اور گیس تنظیموں کے مطابق 50 فیصد ہیں۔

مزید پڑھیں:

بھوپال گیس سانحہ کی 36 ویں برسی

دنیا کے اس سب سے بڑے صنعتی سانحہ میں جہاں حادثے کے وقت موجود لوگ اس زہر کو جھیل رہے ہیں، تو وہیں گیس متاثرین کی دوسری اور تیسری نسل بھی اس سے متاثر ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.