ETV Bharat / state

بھوپال: بی بی ایم گروپ کی جانب سے ویکسینیشن کیمپ کا انعقاد

author img

By

Published : Jun 23, 2021, 8:26 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں شروع ہوئی ویکسینیشن مہم میں اب مسلم تنظیمیں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔ مسلم تنظیم بی بی ایم گروپ بردرہوڈ فور مسلم نے بھی آج ویکسینیشن کیمپ کا انعقاد کیا۔

بی بی ایم ویکسینیشن کیمپ کا انعقاد
بی بی ایم ویکسینیشن کیمپ کا انعقاد


ریاست مدھیہ پردیش میں شروع ہوئے مہا ویکسینیشن مہم کو اب کامیابی مل رہی ہے-

ریاست کے دارالحکومت بھوپال کی مسلم تنظیمیں بھی اس ویکسینیشن مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔

بی بی ایم ویکسینیشن کیمپ کا انعقاد

بھوپال کی مسلم تنظیم بی بی ایم گروپ نے بھی بھوپال کے جہانگیر آباد علاقے میں ویکسینیشن کیمپ کا انعقاد کیا ۔

تنظیم کے ذمہ دار کے مطابق یہ ان کا دوسرا کیمپ ہے ۔اور لوگ بڑی تعداد میں ویکسین لگا رہے ہیں۔

اس ویکسینیشن مہم میں اب مسلم طبقہ بھی اپنی بیداری کا ثبوت دیتے ہوئے ویکسین لگوا رہا ہے-

مزید پڑھیں:ڈی سی بی اے کا ویکسینیشن کیمپ اختتام پذیر


واضح رہے کہ 21 جون سے 30 جون تک چلنے والے اس مہا ویکسینیشن کیمپ میں پہلے ہی روز سے کامیابی مل رہی ہے۔

لوگوں کے درمیان یہ باتیں گشت کر ہی تھیں کہ مسلم طبقہ ویکسینیشن میں حصہ نہیں لے رہا ہے۔

مگر جس طرح اس ویکسینیشن مہم میں مسلم طبقہ ویکسینیشن مہم میں حصہ لے رہاہے اس سے غلط فہمیوں کا خاتمہ ہوا ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.