ETV Bharat / state

Muslim Bangle Seller Thrashed: تسلیم چوڑی والا نے کہا ملک کی عدلیہ پر مکمل اعتماد

author img

By

Published : Dec 9, 2021, 6:34 PM IST

Updated : Dec 9, 2021, 7:51 PM IST

چند ماہ قبل اندور شہر میں چوڑی فروخت کرنے والے تسلیم نامی شخص Muslim Sell Bangles got Beaten کی پٹائی کا معاملہ منظر عام پر آیا تھا۔ جس کے بعد پولیس نے ملزمین اورخود تسلیم کو بھی جیل بھیج دیا تھا۔ جیل سے رہا ہونے کے بعد تسلیم کا کہنا ہے کہ انہیں عدلیہ پر اعتماد ہے ۔

تسلیم
تسلیم


ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور کے گووند کالونی میں اگست کے آخری ہفتہ میں اتر پردیش کا 25 سالہ تسلیم نامی نوجوان چوڑیاں فروخت کررہا تھا۔تبھی اچانک چند شر پسند عناصر وہاں پہنچ کر تسلیم کی پٹا ئی Muslim Bangle Seller Beaten Up in Indoreکرنے لگے ۔ اور اس کا ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل اپ لوڈ بھی کردیاگیا۔

تسلیم

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور اس معاملہ سے جڑے کئی ملازمین کو گرفتار کیا- ملزمین کی گرفتاری کے بعد پولیس چھیڑ چھاڑ اور جعلی دستاویزات کے الزام میں تسلیم کو بھی گرفتار کیا گیا ۔

سو سے زیادہ دنوں کے بعد تسلیم کو ضمانت ملی ہے۔ جیل سے رہا ہونے کے بعد انہوں نے کہا کہ مجھے ملک کی عدلیہ پر مکمل اعتماد ہے ۔مجھے انصاف ضرور ملے گا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو الزام مجھ پر عائد کئے گئے ہیں وہ بے بنیاد ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کسی لڑکی کو دیکھا تک نہیں تھا بلکہ میرے ساتھ مارپیٹ کی گئی۔ میری رقم بھی لوٹ لی گئی ویڈیو بنا کر وائرل بھی کر دیا۔

مزید پڑھیں:Mob lynching: اندور میں مسلم نوجوان ہجومی تشدد کا شکار

انہوں نے کہا کہ میں خود تین بیٹوں کا والد ہوں۔ اور کاروبار کے سلسلے میں اندور آنا جانا لگا رہتا ہے ۔ لیکن یہ پہلا موقع تھا جب میرے ساتھ اس طرح کا واقعہ پیش آیا ۔شرپسندوں نے میرا نام پوچھا اور مارپیٹ شروع کردی ۔رقم بھی لوٹ لیا ۔اور موبائل بھی توڑ دیا ۔میں نے ان کے خلاف معاملہ درج کرایا تو انہوں نے بھی میرے خلاف معاملہ درج کرا دیا۔

انہوں نے کہا کہ اب مجھے عدالت پر پورا اعتماد ہے۔ میں چاہتا ہوں ہندومسلم بھائی چارہ بنا رہے۔

Last Updated : Dec 9, 2021, 7:51 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.