ETV Bharat / state

Aalmi Tablighi Ijtima عالمی تبلیغی اجتماع کی تاریخ کا اعلان

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 5, 2023, 4:41 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش دارالحکومت بھوپال میں ہونے والے 77 ویں عالمی تبلیغی اجتماع کی تاریخوں کا اعلان، اس بار اجتماع کی ابتدا 8 دسمبر کو ہوگی اور دعا کے ساتھ اختتام 11 دسمبر کو ہوگا۔ Announcement of dates of Aalmi Tablighi Ijtima to be held in Bhopal

Etv Bharat
Etv Bharat

عالمی تبلیغی اجتماع کی تاریخ کا اعلان

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں ہونے والے 2023 کے عالمی تبلیغی اجتماع کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس بار کا عالمی تبلیغی اجتماع 10،9،8 اور 11 دسمبر کو چار دن کے لیے بھوپال کے اینٹ کھڑی میں منعقد ہوگا۔ عالمی تبلیغی اجتماع میں چار روز تک مختلف نشستوں میں بھارت اور بیرون ملک سے آنے والے علمائے کرام کے بیانات ہوں گے۔ مذہبی رہنما وعظ کے ذریعہ لوگوں کو دینی انداز میں زندگی گذارنے کی تلقین کریں گے۔ ہر بار کی طرح اس بار بھی عالمی تبلیغی اجتماع میں شرکت کے لیے نہ صرف ملک بلکہ بیرونی ممالک سے بھی لوگ آئیں گے۔ اس بار اسمبلی انتخابات کی وجہ سے اجتماع میں تاخیر ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ اس بار مدھیہ پردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی وجہ سے نافذ ہونے والے ضابطہ اخلاق کے پیش نظر اجتماعی نظامی کمیٹی نے تقریبا ایک ماہ بعد تقریب کی تاریخ طے کی ہے تاکہ تقریب کی وجہ سے انتخابی عمل میں کوئی خلل نہ پڑے۔ اجتماع کمیٹی کے مطابق اس سال اجتماع میں 10 سے 15 لاکھ لوگوں کہ شامل ہونے کی امید ہے۔ بھارت اور بیرون ممالک سے آنے والے جماعتیں بھی اس میں شامل ہوں گی۔ وہیں ہر سال کی طرح اس سال بھی اجتماع کی تاریخ دہلی کے مرکز نظام الدین سے طے کی گئی ہے۔ اجتماع کا آغاز 8 دسمبر کو نماز جمعہ سے ہوگا۔ یہ چار روزہ پروگرام 11 دسمبر کو خصوصی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: Bhopal Gas Tragedy بھوپال کی ضلع عدالت میں بھوپال گیس سانحہ کی سماعت

عالمی تبلیغی اجتماع کے ترجمان عتیق الرحمان نے کہا کہ اس چار روزہ دینی اجتماع میں ملک کے معروف علمائے کرام شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ اس سال اجتماع میں 10 لاکھ سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔ جلد ہی اینٹ کھیڑی کے علاقے گھاسی پورہ میں واقع اجتماع گاہ میں تیاریاں شروع کردی جائیں گی۔ واضح رہے کہ کورونا کی وجہ سے سال 2020 اور 2021 میں عالمی تبلیغی اجتماع کا انعقاد نہیں ہو سکا تھا۔ ساتھ ہی گزشتہ سال بھی بیرون ممالک سے جماعتیں نہیں آسکیں۔ تاہم اس بار اجتماع میں بیرونی ممالک کی جماعتیں بھی شرکت کرسکیں گی۔

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.