ETV Bharat / state

Controversial statement مدھیہ پردیش: آلوک شرما کا متنازع بیان

author img

By

Published : Aug 16, 2023, 12:42 PM IST

Updated : Aug 16, 2023, 12:58 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کی بھارتیہ جنتا پارٹی کے نائب صدر آلوک شرما نے ایک پروگرام کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر مسلمان بی جے پی کو ووٹ نہیں دیتے ہیں تو انہیں چاہیے کہ وہ کسی بھی پارٹی کو ووٹ نہ دیں۔

آلوک شرما کا متنازعہ بیان
آلوک شرما کا متنازعہ بیان

مدھیہ پردیش: آلوک شرما کا متنازع بیان

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کی بھارتیہ جنتا پارٹی کے نائب صدر آلوک شرما کا ایک متنازعہ بیان سامنے آیا ہے۔ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی ورکرز کانفرنس میں حصہ لینے رتلام پہنچے تھے۔ وہیں انہوں نے کہا کہ میں جاورہ کے مسلمان بھائیوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ کیونکہ تم بی جے پی کو ووٹ نہیں دو گے، میاں ووٹ نہیں دینا، میاں لیکن دل سے اعتراف کرو کہ آپ جس گھر میں رہ رہے ہو، وہ وزیراعظم کی اسکیم میں ملا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ میاں بھائی بھارتیہ جنتا پارٹی کو ووٹ مت دینا، لیکن ووٹ ڈالنے بھی مت جانا۔

وہیں جب آلوک شرما یہ متنازعہ بیان دیتے ہوئے ان کی نظر میڈیا کے کیمرے پر پڑی تو انہوں نے فورا اسٹیج سے "ارے بند کرو یار" بولنا شروع کر دیا اور کیمرے بند کروا دیے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی نائب صدر یہی نہیں رکے، ان کی متنازع تقریر جاری رہی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے مسلم بھائیوں کو اتنے وزیراعلی کے نام گنوائے ہیں، دگ وجے سنگھ، کمل ناتھ، موتی لال وورا، کیا کسی وزیراعلی نے حج ہاؤس بننے دیا کیا؟۔ انہوں نے کہا کیونکہ اللہ بھی جانتا تھا کہ یہ ان کی نیت ہی نہیں تھی۔ شیوراج سنگھ چوہان نے مدھیہ پردیش میں حج ہاؤس بنایا اور آپ کی خدمت کا کام کیا، ارے جو کہتے ہیں کھل کرکے ووٹ نہیں دینا، مت دو، لیکن ایک کام کرو، میرے بھائی، اگر ہم نے اتنا کچھ کیا ہے۔ تم اتنا تو کرنا ووٹ مت دینا، پر ووٹ ڈالنے بھی مت جانا، بھیا اتنا ہی کردو یار۔

مزید پڑھیں: اجین میں مسلم طبقے کے خلاف متنازعہ بیان

واضح رہے کہ جاورہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنان کی کانفرنس تھی۔ اس میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی نائب صدر آلوک شرما مہمان خصوصی کے طور پر اسٹیج پر شامل ہوئے تھے۔ اس میں جاورہ کے رکن اسمبلی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے دیگر رہنما موجود تھے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے نائب صدر آلوک شرما نے آخری مقرر کے طور پر تقریر کی۔ انہوں نے مسلمانوں کو ووٹ نہ دینے کا مشورہ دیا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے اس لیڈر کے بیان کی تنقید ہو رہی ہے۔

Last Updated :Aug 16, 2023, 12:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.