ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش نے زیادہ ویکسین لگانے کا قومی ریکارڈ بنایا

author img

By

Published : Aug 27, 2021, 6:59 PM IST

مدھیہ پردیش میں کورونا کو مستقل طور پر ختم کرنے کی غرض سے دو روزہ خصوصی کورونا ٹیکہ کاری مہم کے دوسرے روز 16 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی ٹیکہ کاری کی گئی ہے۔اس دو روزہ خصوصی مہم میں اب تک 40 لاکھ سے زائد لوگوں کو ویکسین لگایا گیا ہے۔

مدھیہ پردیش نے زیادہ ویکسین لگانے کا قومی ریکارڈ بنایا
مدھیہ پردیش نے زیادہ ویکسین لگانے کا قومی ریکارڈ بنایا

ریاست مدھیہ پردیش میں کورونا ویکسین کے لئے 25 اور 26 اگست کو چلائی گی دو روزہ خصوصی ٹیکہ کاری مہم کے تحت 40 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین کے ڈوز لگائے گئے، جو ایک قومی ریکارڈ ہے۔

ٹیکہ کاری مہم کہ پہلے دن 25 اگست کو 24 لاکھ سے زیادہ اور دوسرے دن 26 اگست کو 16 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین کی ڈوز لگائی گئی۔ کورونا وبا پر کنٹرول کے لیے ریاستی سرکار نے ٹیکہ کاری مہم کا آغاز کر ایک اور کامیابی حاصل کی ہے۔

مزید پڑھیں:mob attack: دیواس میں بھی اندور جیسا تشدد کا واقعہ پیش آیا


ریاست میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو کورونا سے محفوظ کرنے کے لیے 25 اور 26 اگست کو ٹیکہ کاری مہم کی شروعات کی گئی۔مہم کے پہلے دن 25 اگست کو 24 لاکھ 20 ہزار 374 افراد کو ویکسین کی ڈوز لگائی گئی،جبکہ اس دن 21 لاکھ 30 ہزار ویکسین لگانے کا ہدف رکھا گیا تھا، وہیں دوسرے دن مقررہ ہدف10 لاکھ کے برعکس شام تک 16 لاکھ 49 ہزار 751 افراد کو ویکسین کے ڈوز لگانے کا ریکارڈ درج کیا گیا۔

ریاست میں ویکسینیشن کے لیے اپنائی گئی حکمت عملی میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین لگانے کا ہدف رکھا گیا تھا۔ اس میں وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان کے عوامی حصہ داری ماڈل نے اہم کردار ادا کیا۔


ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.